Mahesh Bhatt threw chappal at Kangana Ranaut at Woh Lamhe screening

Posted on April 21, 2019 Articles, Viral Videos



ممبئی: معروف اداکارہ کنگنا رناوت اور ہدایت کار مہیش بھٹ کا نیا تنازعہ سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیگر نامور اداکاروں کے ساتھ کسی نہ کسی تنازع کا شکار رہنے والی بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت آج کل ہدایت کار مہیش بھٹ کے ساتھ ایک نئے مسئلے کا شکار ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئی فلم ‘وہ لمحے’ کے پریمئیر کے موقع پرہدایتکار مہیش بھٹ نے اداکارہ کنگنا رناوت کو غصے سے چپل دے ماری۔


کنگنا رناوت کی بہن رنگولی کا کہنا ہے کہ کنگنا نے مہیش بھٹ کی فلم ‘دھوکہ’ میں خود کش حملہ آور کا کردار ادا کرنے سے انکار کیا تھا، جس پر مہیش بھٹ غصے میں آگئے اور کنگنا کو چپل
دے ماری، تاہم مہیش بھٹ کی فیملی کی طرف سے اس واقعے کی تردید کی جا رہی ہے

۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھٹ فیملی اور بولی وڈ کے خانز کے ساتھ اداکارہ کی اکثر تنازعات کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔

source