سپیریئر یونیورسٹی خوابوں کا نگر۔۔۔۔۔

Posted on June 25, 2018



Dailymotion



سپیریئر یونیورسٹی
خوابوں کا نگر۔۔۔۔۔ تعبیر کی سرزمین
سپیریئر یونیورسٹی اپنے نام ہی کی طرح ایک ایسی سپیریئر فیوچر جنریشن تیار کر رہی ہے جو نِت نئے تجربات کر سکتی ہے، کریئٹویٹی اور انوویشن اپناتی ہے اور ایسے معرکے کرنے کی اہل ہے جو “سُپر ہیروز” کیا کرتے ہیں۔
ہم ایسے ہنرمند نوجوان تیار کر رہے ہیں جواپنی قابلیت و اہلیت کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ ہم اپنے سٹوڈنٹس کی ذہن سازی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ ان کی ذہانت (آئی کیو) کو ڈویلپ کریں اور ساتھ ہی ساتھ انھیں ایموشنلی انٹیلجنٹ بنائیں۔ اس مقصد کے لیے ہم نے جامع “پلان آئی کیو” اور “پلان ای کیو” تیار کر رکھا ہے۔
ہمارا یونیک ٹیچنگ سسٹم انھیں زندگی کو بامعنی طرز پرایک بڑے مقصد کے لیے جینا سکھاتا ہے جہاںوہ نہ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ انسانیت کی بھلائی اور کامیابی کے لیے پورے اخلاص سے کام کرتے ہیں۔ ہم نوجوانوں کو بالکل “سُپرہیروز” کی طرح معاشرے کی فلاح کے لیے کام کرنا سکھاتے ہیں۔ سُپر ہیرو ایک ایسا شخص ہوتا ہے جواپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے خطرات مول لیتا ہے، کبھی امید نہیں ہارتا اور دوسروں کی بے لوث مدد کرتا ہے۔پاکستان کو یقیناََ ایسے ہی فیوچر لیڈرز کی ضرورت ہے جو ہم تیار کر رہے ہیں۔
سپیریئر سٹوڈنٹس کو دنیا بھر کا ایکسپوژر دینے کے لیے ہم نے 15 ممالک میں 148 بین الاقوامی یونیورسٹیز کے ساتھ پارٹنرشپ کر رکھی ہے۔ جبکہ “سپلٹ ڈگری پروگرام”کے ذریعے بھی فارن ایجوکیشن کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ سپیریئر یونیورسٹی میں فارن ٹیچرز موجود ہیں اور طلباء و طالبات کو فارن ٹورز پر بھی لے جایا جاتا ہے تاکہ ان کے وژن کا اُفق وسیع تر ہوتاجائے۔
“ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ” بھی ہمار اخاص فوکس ہے جس کے ذریعے نئے نالج کی ترویج کی جاتی ہے۔ سپیریئر انٹرنیشنل ریسرچ کانفرنسز میں دنیابھر کے محققین شرکت کرتے ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج پھیلانے میں زبردست کردار ادا کرتے ہیں۔
سپیریئر یونیورسٹی میں متعارف کردہ “انٹرپرینیوریل ایکو سسٹم” تعلیمی اداروں میں انتہائی منفرد اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ذریعے ہم نوجوانوں کو کیریئر کےمتعلق ایک نیا زاویہ نگاہ دیتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں بہتر فیصلے کر سکیں۔ خاص طور پر انھیں ملازمت ڈھونڈنے کے بجائے اپنا کاروبارکرنے اور انٹرپرینیوریل سُپر ہیرو بننے کے راستے سکھائے جاتے ہیں۔
سپیریئر کی شان دار روایات اور ایجوکیشن سیکٹر میں زبردست کامیابی کی بدولت ہمیں ہائرایجوکیشن کمیشن نے پنجاب میں سیکنڈ بیسٹ اور پاکستان بھر میں سیونتھ بیسٹ قرار دیا گیا ہے۔ یہ رینکنگ ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سپیریئر یونیورسٹی کی بے مثل شہرت ، مقبولیت اور دن بدِن بڑھتی کامیابی کا راز اس کی لیڈرشپ اور ان کی محنت ہے۔ ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ، ڈاکٹر سمیرارحمان نے برطانیہ سے انٹرپرینیورشپ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اورامریکہ سے “بیسٹ ریسرچ پیپر ایوارڈ” حاصل کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر سمیرارحمان انٹرپرینیورشپ کی چیمپئن ہیں اور اپنی کریئٹویٹی سے سپیریئر یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کی انٹرپرینیوریل یونیورسٹی بنا رہی ہیں۔ چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن نے برطانیہ سے “ہیومن ریسورس مینجمنٹ” میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور اَن گِنت کامیاب بزنسز کے ذریعے خود کو ایک “سیریل انٹرپرینیور” کے طور پر منوایا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن ایموشنل انٹیلی جنس کے گُرو / چیمپئن ہیں ۔
اپنی بہترین کوالیفیکشن ، تجربے، اور وژن کی بدولت سپیریئر لیڈرشپ اپنی مثال آپ ہے جس کا مشن پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل سنوارنا اور اسے معاشی طور پر سپیریئر بنانا ہے۔ اگر آپ بھی ایک کامیاب پرسنل اور پروفیشنل زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو سپیر یئر فیملی کا حصہ بنیئے جہاں آپ کو خواب دیکھنا اور انھیں حقیقت میں ڈھالنا سکھایا جا تا ہے۔