ایرانی مذہبی پیشوا کو پھانسی دینے کا مطالبہ

Posted on November 27, 2016

لندن ۔ رمضان الساعدی ایران میں ولایت فقیہ کے اسلامی انقلاب کی ناک تلے کم عمر حفاظ قرآن کے ساتھ بدفعلی کے حال ہی میں سامنے آنے والے ایک چونکا دینے والے واقعے پر اگرچہ ایرانی حکومت نے پردہ ڈالنے کی پوری کوشش کی ہے مگر دوسری طرف ایران میں بدفعلی کے مرتکب سرکاری قاری کو پھانسی دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی حزب اللہہ ملیشیا کے سربراہ حسین اللہ کرم نے مطالبہ کیا ہے کہ حفاظ قرآن سے مبینہ بدفعلی جیسے سنگین جرم کے مرتکب سرکاری قاری سعید طوسی کو سخت ترین سزا دیتے ہوئے اسے مجمع عام میں پھانسی کی سزا دی جائے۔ حسین اللہ کرم کا کہنا ہے کہ سعید طوسی جیسے عناصر پوری قوم کے مجرم ہیں۔ انہیں ریاست کے کسی ادارے کی جانب سے پناہ اور تحفظ نہیں دیا جانا چاہیے۔ سعید طوسی جس سنگین جرم کا مرتکب ہوچکا ہے اس کے بعد وہ سخت ترین سزا کا مستحق ہے۔ اس کےخلاف مقدمہ چلایا جائے اور اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ حسین اللہ کا کہنا ہے کہ جب سے قاری سعید طوسی کے بدنام زمانہ اسکینڈل سامنے آیا ہے لوگوں نے اپنے بچے دینی مدارس میں قرآن پاک کی تعلیم کے لیے بھیجنے بند کردیے ہیں۔ لوگ خوف زدہ ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کے نام پر دھبہ بننے والے مجرم کو پھانسی کی سزا دے۔ انہوں نے ایران کی دوسری تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سعید طوسی کو پھانسی کی سزا دلوانے کے لیے مہم چلائیں اور مل کر سپریم لیڈر سے اس کی سزائے موت کامطالبہ کریں۔ خیال رہے کہ قاری سعید طوسی کا شکار ایران کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ قرآء میں ہوتا ہے۔ چند ہفتے قبل یہ انکشاف ہوا تھا کہ قاری سعید طوسی اپنے کم عمر شاگردوں کے ساتھ بدفعلی جیسے سنگین جرم کا مرتکب ہوا ہے۔ اس نے ملائیشیا کے ایک ٹور کے دوران بھی ساتھ لےجائے گئے بچوں کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کی تھی۔ جنسی تشدد کا شکار بچوں کی جانب سے شکایت کے بعد قاری سعید کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا مگر بعد میں سپریم لیڈر نے خفت سے بچنے کے لیے معاملہ دبا دیا تھا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوسرے ملکوں میں ایران کے مذہبی سفیر کا درجہ رکھنے والے سرکاری قاری سعید طوسی پر 19 حفاظ کرام کو بدفعلی کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

خبر کا لنک

Videos Going Viral

Sharmila Farooqi Exposing Mary
Rauf Klasra’s Detailed A
Reema Khan Got Ill Sudden in a
Nawaz Sharif Government Will B
Check Talal Chaudhry’s B
Babar Awan Crushing Najam Seth
Live With Dr Shahid Masood –
Kashif Abbasi Playing Shahbaz
Petrol Corruption at Lahore MM
Fake or Real? ‘Alien Ani