پاکستان میں اتنے پیارے چائے والے رہتے ہیں وہاں بم نہ برسائیے

Posted on October 23, 2016

آج کل ایک نیلی آنکھوں والے لڑکے کی تصویر نے قیامت بپا کر رکھی ہے۔ بلا شبہ وہ ایک خوبصورت لڑکا ہے، لیکن ایسے، نیلی آنکھوں والے لڑکے تو پاکستان اور افغانستان سے لے کر، شام، فلسطین، ترکی ہر جگہ پھیلے ہوئے ہیں۔ اس لڑکے میں کیا خاص بات تھی؟

میں نے تو جب بھی اس کی تصویر کو دیکھا مجھے لگا، یہ ارشد نہیں، برہان ہے۔ اب آپ اسے میری ذہنی کجی کہہ لیجیے۔ ارشد اور برہان میں کئی باتیں مشترک ہیں۔ دونوں ہی کی وجۂ شہرت ایک ہے،دونوں خوش شکل تھے۔ورنہ نہ تو ارشد ماڈل ہے اور نہ ہی برہان کمانڈر تھا۔ نہ ارشد نے اداکاری کے میدان میں کوئی جوہر دکھائے اور نہ ہی برہان نے کسی قسم کی فوجی کارروائی کی تھی۔ نہ برہان کے ہاتھ میں بندوق ہونی چاہیے تھی اور نہ ہی ارشد کے ہاتھ میں کیتلی۔

8 جولائی سے شروع ہونے والی احتجاجی لہر میں اوڑی کے واقعے کے بعد پاکستان کو ملوث کرنے سے چائے کی پیالی میں جو طوفان اٹھایا گیا وہ آخر، نیلی آنکھوں والے ارشد کی بنائی چائے کی پیالی میں دم توڑ گیا۔

ایک بھارتی لڑکی نے کہا، کہ پاکستان میں اتنے پیارے چائے والے رہتے ہیں وہاں بم نہ برسائیے۔ دونوں طرف ارشد کی باتیںہو رہی ہیں اور کوئی یہ نہیں سوچ رہا کہ جن سینکڑوں نوجوانوں کی بینائی چھین لی گئی، ان کی آنکھیں بھی تو ڈل کے پانیوں سے زیادہ نیلی تھیں۔
جھے تو یہ لگتا ہے کہ یہ ہمارا اجتما عی لاشعور ہے۔ وادی کے سینکڑوں نو جوان آج اپنی آنکھیں کھو چکے ہیں ان سب کی آنکھوں کا سوال، ارشد کی آنکھوں میں مجسم ہو گیا۔ اصل میں یہ ارشد نہیں ہماری اجتماعی بے حسی کا بھوت ہے۔ کچھ روز ارشد کے پیچھے دوڑنے کے بعد ہم اسی طرح کسی اور کے پیچھے دوڑیں گے، پھر کسی اور کے اور پھر کسی اور کے۔ دائرے میں دوڑتے نیم دیوانے جن گزیدہ انسانوں کی طرح۔

جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا، یہاں کچھ بھی معمول کے مطابق نہیں ہو گا، نا انصافی کا بھوت یوں ہی شکلیں بدل بدل کر آتا رہے گا، بار بار لگے گا کہ یہ سب تو پہلے بھی ہو چکا ہے، پچھلے جنم کے آشنا ملیں گے اور تین نسلوں پہ پھیلے سوالوں کے جواب مانگیں گے۔ ہر بات شروع چاہے کہیں سے ہو ختم یہیں پہ آکے ہو گی۔ یہ ایک اجتماعی آسیب ہے ،نہ جوتا سنگھانے سے اترے گا ،نہ مرچوں کی دھونی سے بھاگے گا۔ اس کی بات سنیں، کشمیر کا مسئلہ حل کریں !بھوتوں سے جان چھڑانے کا یہ ہی طریقہ ہوتا ہے۔

Videos Going Viral

Israeli TV Channel Hacked and
Beautiful Moment of the Judge
Rehman Bhola Kis Ka Aadmi:- 92
This Cute Little Pakistani Gir
Qatar Royal Family Reached Lah
Exclusive Video: Arrest Of Abd
Naam war Anchor Par Qatilana H
MQM’s Rehman Bhola Wife
Kiya Huwa Jab Abid Sher Ali Ne
Exclusive Video Of MQM’s