Why Pakistanis are different

Posted on October 6, 2016
Dailymotion



مجھے دنیا کے بےشمار ملکوں اور مذاہب کے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا اتفاق ھوا ھے۔ بہت سے لوگوں سے دوستانہ تعلقات بھی ھیں جن میں مسلمان اور غیر مسلم دونوں شامل ھیں ۔ اپنے ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر میں نے چند ایسی باتیں نوٹ کی ھیں جن میں پاکستانی باقی دنیا سے بہت مختلف ہیں ۔ ۔ دنیا کے بیشتر ممالک کے لوگوں کی اکثریت صاف گو، سچے اور سادہ طبعیت کے ھوتے ھیں وہ جو دل میں ھوتا ھے وہ منہ پر کہہ دیتے ہیں ۔ اس کے برعکس پاکستانیوں کی اکثریت منافق ھے۔ یہ آپ کے سامنے کچھ ھوتے ھیں اور پیٹھ پیچھے کچھ اور۔ جھٹ بولنا، افواہیں پھیلانا، دوسروں پر جھوٹے اور بیبناد الزامات لگانا، دوسروں کا مذاق اڑانا ان کا پسندیدہ مشغلہ ھے۔ ۔ دنیا کے ھر ملک کے لوگوں کی اکثریت دوسروں کی رائے کا احترام کرتے ہیں اور اختلاف رائے کا بڑی شائستگی کے ساتھ اس کا اظہار کرتے ہیں ۔ اگر بحث طول پکڑتے دکھائی دے تو موضوع بدل دیتے ہیں لیکن کبھی گالی گلوچ نہیں کرتے اور نہ اختلاف رائے کو اپنے ذاتی تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونے دیتے ۔ اس کے بر عکس پاکستانیوں کی اکثریت اختلاف رائے کو نہ صرف یہ کہ برداشت نہیں کر سکتے بلکہ اس کو زندگی اور موت کا مسئلہ بنا دیتے ہیں ۔ پاکستانیوں کی اکثریت نہ تو اختلاف رائے برداشت کر سکتے ھیں اور نہ اپنے بارے میں سچ برداشت کر سکتے ہیں ۔ اختلاف رائے پر نہ صرف دوسروں سے تعلقات ختم کر دیتے ہیں بلکہ ان کی ماں بہن کو گالیاں دینے اور والدیت تک کو مشکوک بنا دیتے ہیں ۔ ۔ دنیا بھر کے لوگ باحثیت مجموعی دوسروں کے ساتھ انتہائی اچھے اخلاق اور دوستانہ طریقہ سے پیش آتے ہیں ۔ لیکن اگر دنیا بھر کے لوگوں کی اخلاقی بنیاد پر لسٹ بنے تو پاکستانی بداخلاقی میں نمبر ون ھوں گے۔ حالانکہ اسلام میں جتنی اخلاقیات کی اہمیت ھے کسی اور دین میں نہیں ۔ دنیا کے غریب سے غریب ملک کے لوگوں کی اکثریت صفائی پسند ھوتی ھے۔ لیکن پاکستانیوں کی اکثریت اس کے برعکس ھے ۔ پاکستانیوں کی واضع اکثریت قانون شکنی کرنے کو فخریہ بیان کرتی ھے۔ دوسروں کو قانون کی حکمرانی پر لیکچر دنیے والے بھی خود قانون شکنی کر رہے ھوتے ھیں ۔ ۔ دنیا کے بیشتر ممالک کے لوگ دوسروں کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے اور اپنے کام سے کام رکھتے ہیں ۔ لیکن جب لیڈران کا معاملہ ھو تو ان کی پیدائش تک کی ھسٹری کھنگالتے ھیں ۔پاکستان میں اس کے الٹ ھے لوگ ایک دوسرے کی ذاتیات پر ھر طرح کے تبصرے کریں گے لیکن اپنے لیڈروں کی اندھی تقلید کرتے ہیں اور ان کی ذاتی زندگی کو ان کا پرسنل معاملہ قرار دیتے ہیں جب کہ ساری دنیا میں لیڈروں کی ذاتی زندگی بہت اہمیت رکھتی ھے اور عوام اس کا انتہائی تنقیدی جائزہ لیتے ہیں ۔ اگر ھم ایک فقرے میں پاکستانیوں کی اکثریت کی تعریف کریں تو ھم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستانیوں کی اکثریت جھوٹی، منافق، بدزبان، بدتمیز اور قانون شکن ھے۔ اگر کسی کو اس تجزیہ سے اختلاف تو پلیز اپنی رائے کا اظہار کرتے وقت شائستگی اور تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔ شکریہ ۔

Videos Going Viral

Amir Liaquat Chitrols Najam Se
Last audio message of JunaidJa
Amitabh Bachan Ne Facebook Li
What was the Condition of Bush
Justice (r) Nasira Is Insultin
What is the Condition of Junai
Maulana Tariq Jamil Arrived at
Check Simplicity Of Imran Khan
Live With Dr Shahid Masood –
Is Case Ka Faisla 2 Din Mein S