Surgical Strike

Posted on October 1, 2016

سرجیکل اسٹرائیک
طاہر میرا اچھا دوست اور میرے پہلے ٹی وی شو کا پروڈیوسر تھا . یہاں ٹی وی اسٹیشن پر ہمارے ساتھ کام کرنے والے خواتین و حضرات کا تعلق بنیادی طور پر انڈیا، سری لنکا اور پاکستان سے تھا . یہ بہت سال پہلے کی بات ہے ہمارا ایک کیمرہ مین جو انڈیا سے آیا تھا اور ایک ویڈیو جرنلسٹ تھا ، کبھی کبھی شو کے درمیان بھاگتا ہوا اسٹوڈیو سے باہر جاتا اور تیز تیز قدموں اور پھولی ہوئی سانس کے ساتھ کہتا ” ہاں ہاں رام آواز نہیں آ رہی ، پھر سے کال کرو “. میں نے ایسا بہت بار دیکھا اور کبھی اس بات کو اہمیت نہیں دی . ایک روز میں نے طاہر سے پوچھا کہ اس نوجوان کو شو کے درمیان میں کس رام کی کال آتی ہے اور یہ بھاگ کر اسٹوڈیو سے باہر کیوں جاتا ہے ؟ طاہر مسکرایا اور بولا ” یہ بتانے کی نہیں دیکھنے کی چیز ہے ، آپ لندن میں کسی بڑے واقعے یا کسی بڑی خبر کا انتظار کریں تو پھر میں آپ کو رام سے ملواؤں گا”.
اس بات چیت کے بعد جنرل مشرف نے برطانیہ کا دورہ کیا جو ایک بڑی خبر تھی ، بینظیربھٹو اور میاں نواز شریف کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی جس کا تعلق پاکستان کی سیاست سے تھا ، پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑی جمیکا جانے سے پہلے ہمارے اسٹوڈیو آئے اور جمیکا میں مشہور کرکٹ کوچ باب ولمر کو مردہ پایا گیا جو پھر سے ایک بہت بڑی بریکنگ نیوز تھی ، تب بھی رام کی کال آئی ، ہمارے کیمرہ مین کی سانس پھولی ، وہ کہہ رہا تھا ” آواز نہیں آ رہی” وہ اسٹوڈیو سے باہر گیا اور کوئی دس منٹ میں واپس آ یا تو اس کی سانس بحال اور چہرہ مطمئن تھا .
اب میرے لیے رام کی کالوں کا سراغ لگانا ایک چیلنج بن گیا . ایک روز اسی طرح کسی مشہور انڈین بزنس میں کے بارے میں کوئی بڑی سٹوری لندن سے بریک ہوئی اور رام کی کال آئی ، میرا کیمرہ مین اسٹوڈیو سے باہر گیا ، رام کی کی آواز جو پہلے نہیں آ رہی تھی اب صاف صاف آ رہی تھی ، یہاں اسٹوڈیو کے پاس ایک نہر تھی ، نہر کنارے ایک لکڑی کا بینچ تھا اور نہر کے دوسری جانب درخت ، گھاس اور ایک دیوار، مگر میرا کیمرہ مین کہہ رہا تھا ” ہاں رام میں اس وقت اس گھر کے سامنے ہوں جہاں یہ بیٹھک ہو رہی ہے اور میں دیکھ سکتا ہوں کہ کچھ پتر کار بھی یہاں کھڑے ہیں ، جیسے ہی ہمیں کچھ پتہ چلے گا میں آپ کو اور اپنے درشکوں کو اس کے بارے میں ادھیک جان کاری دوں گا ” . میری نظریں ٹھیک تھیں مگر پھر بھی میں نے نہر کی دوسری جانب دھیان لگا کر دیکھا تو مجھے گھاس، درخت اور ایک دیوار کے سوا کچھ نظر نہ آیا . میں واپس اسٹوڈیو میں آیا تو طاہر نے پوچھا ” بریک میں آپ کہاں چلے گئے تھے ؟” میں نے اسے بتایا کہ میں رام سے ملنے گیا تھا. طاہر ہنسا اور اس نے میرا ٹالک بیک سسٹم میرے کالر کے ساتھ منسلک کیا اور شو جاری رہا .
جب سے انڈین میڈیا نے سرجیکل اسٹرائیک والی سٹوری بریک کی ہے نہ جانے کیوں مجھے رام کی کالیں، میرے کیمرہ مین کی پھولی ہوئی سانسیں اور وہ نہر کا بینچ یاد آ رہا ہے جہاں سے مجھے دیوار اور درخت نظر آتے تھے اور اس انڈین صحافی کو کسی اہم شخصیت کا گھر !

Surgical Strike

Videos Going Viral

Maulana Tariq Jameel Junaid Ja
Police Took big Action Against
Eight To Nine Passengers Jumpe
Australia XI All Out For Just
MQM Workers Ki Jhanda Lagane K
Usman Dar Offered Imran Khan h
Junaid Jamshed Nawaz Sharif Au
Shahid Masood Reveals What Pml
Junaid Jamshed’s Last Vo
Maulana Tariq Jameel Reveals W