ایران کی سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش

Posted on September 23, 2016

ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔زیراعظم نواز شریف اور صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات نیویارک میں ہوئی جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی ایران کی سکیورٹی ہے۔

حسن روحانی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے پاکستانی وزیراعظم کے عزم کی تعریف کی اور اس کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے توانائی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعلقات پر بات چیت بھی کی۔

صدر روحانی نے پیش کش کی کہ ایران پاکستان کی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اس کی سرحد پر پاور پلانٹ بھی لگا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ونوں رہنماؤں نے گوادر اور چابہار کی بندرگاہوں کے حوالے سے بھی بات کی، جو خطے میں تجارت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے صدر حسن روحانی کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت قبول کی اور کہا کہ وہ جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے۔

Videos Going Viral

Om Pori Response On Pakistani
MARNA ITNA ASAN NAI HAI DGMO K
Mahnoor Baloch Bold Scene In H
What Host Says To Zafri Khan W
63 years old Imran Khan shows
Russia Tv Relesed the Video of
Indian Media Played the Clip o
Entire India is Not Happy Beca
Jaw Breaking Reply By Pakistan
Pervez Musharraf’s Befit