پاکستان کے خلاف تقریر، لندن میں پاکستانی شہری نے محمود اچکزئی کے ساتھ وہ کام کر دیا کہ انہوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہ تصور کیا ہو گا

Posted on September 11, 2016

news-1473489747-6230_large

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو اپنی تقریر کے باعث ہیتھرو ائیرپورٹ پر اس وقت سخت خفت کا سامنا اٹھانا پڑا جب ایک نوجوان نے ان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انہیں پکڑنے کی کوشش کی جس دوران ان کے ساتھ موجود ساتھیوں کے ساتھ نوجوان کی معمولی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمود خان اچکزئی اسلام آباد روانگی کیلئے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے اور چیک ان کے بعد بورڈنگ پاس لینے کے بعد ایک نوجوان نے انہیں روک لیا اور مخالفانہ نعرے بازی شروع کر دی۔ اس دوران نوجوان نے محمود اچکزئی کو پکڑنے کی کوشش بھی کی تاہم ان کے ساتھ موجود تین سے چار ساتھیوں نے نوجوان کو روکا جس دوران ان کے درمیان معمولی سی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ نوجوان مسلسل نعرے بازی کرتا رہا اور کہتا رہا کہ آپ نے قومی اسمبلی میں پاکستان مخالف تقریر کیوں کی؟
محمود خان اچکزئی جب چیک ان ایریا کی جانب گئے تو وہاں بھی بہت سے لوگوں نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے پاکستان کے خلاف تقریر کیوں کی؟ جس پر انہوں نے لوگوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نے میری تقریر مکمل سنی تھی؟ جس پر لوگوں نے کہا کہ مکمل سنی تھی اور پاکستان مخالف تھی ۔ جواب ملنے پر محمود خان اچکزئی خاموشی سے چلے گئے اور پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے جس کے بعد نعرے بازی کرنے والا نوجوان بھی اپنی فیملی کے ہمراہ وہاں سے چلا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
اس تمام تر معاملے سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ محمود خان اچکزئی کی پاکستان مخالف تقریر سے نہ صرف پاکستان میں رہنے والے افراد بلکہ بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانی بھی انتہائی اضطراب اور غم و غصے کا شکار ہیں۔

Dailymotion

source

Videos Going Viral

An Old Clip of Junaid Jamshed
Host Making Fun Of Shahid Afri
Fight Between Owner of Rizwan
Saba Qamar Amazing Performance
Aftab Iqbal On Junaid Jamshed.
Kia Mahira Khan India Aye Gi..
What Is Going In Karachi Will
Leaked Video of PIA Inside the
Saba Qamar Got Married In Indi
Pakistan Main Namoulood Bachon