معروف پاکستانی اداکارہ نشاملک نےخودکشی کیوں کی؟ انتہائی شرمناک وجہ سامنےآگئی

Posted on September 6, 2016

لاہور (نیوزڈیسک)معروف اداکارہ نشا ملک کی خود کشی کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ائیر ہوسٹس بننے کی خواہش مند نوآموز ماڈل نشاء ملک دبئی کے کلبوں میں ڈانس نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن گھر والے اس بات پر بضد تھے جس کے باعث اس نے تنگ آکر خودکشی کر لی۔ نشاء ملک کو گھر والے دبئی کے ڈانس کلبز میں بھیجنے پر مجبور کرتے تھے۔بائیس سالہ نشاء ملک جس کا اصل نام شیزہ ہے نو بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر تھی۔بی اے کرنے کے بعد اسے ائیر ہوسٹس بننے کا شوق تھا لیکن گھر والوں نے شوبز میں کام کرنے پر مجبور کیا جس کے بعد نشاء نے ماڈلنگ اور فیشن شوٹس کے زریعے کام کاآغاز کیا تین ماہ قبل بھی نشاء ملک دبئی کے کلبز میں ڈانس کرتی رہی اور واپس آتے ہی ہدایتکار اے حفیظ کی فلم ’’بیسٹ آف لک ‘‘اور ہدایتکار خرم ملک کی فلم ’’عالم ‘‘سائن کر لی۔

نشاء ملک دبئی کے ڈانس کلبز میں ڈانس نہیں کرنا چاہتی تھی اور فلموں میں اپنی مصروفیات رکھ کر لاہور یا ملک میں ہی رہنا چاہتی تھی تاکہ کسی موڑ پر کسی سفارش کے ذریعے ائیر ہوسٹس بن جائے۔آنکھوں میں ائیرہوسٹس بننے کے سپنے لئے فلموں میں کام تو شروع کردیا لیکن گھر والوں کا دبئی بھجوانے کا دباوجھگڑا ہواجواہل محلہ نے بھی سنا اور اسی جھگڑے کے بعد نشاء ملک نے اپنے کمرے میں جا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔اہل خانہ اس جھگڑے کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں اور انہوں نے پولیس کو بھی یہ نہیں بتایا کہ جھگڑا ہوا۔خودکشی کی اصل وجوہات کے جاننے کے لئے اہل محلہ اور قریبی رشتہ داروں سے بات کی گئی تو ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ نشاء دبئی نہیں جانا چاہتی تھی بائیس اگست کو فیملی کو سیر کروانے دبئی لیکر گئی اور انتیس اگست کو واپس آئی لیکن اب دوبارہ دبئی جانے کی باتیں ہو رہی تھیں اوراسی مسئلے پر گھر میں جھگڑے بھی ہوتے تھے۔نشاء ملک تو چلی گئی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی پولیس اصل حقائق تک پہنچے گی کہ نشاء ملک نے خود کشی کی یا اسے پنکھے سے لٹکایا گیا۔(خ.و،ث)

Source:- http://hassannisar.pk/showbiz_36609.html

Videos Going Viral

India Jung Ke Liye Tayar Nahi.
Kapil Sharma Calls Waqar Youni
Kiya Modi Ki Hawa Nikal Gaye H
PTI Ki Oxford Se Parhi Bachi K
ISI Raheel Sharif se bhi zyada
Watch How Amazingly Pakistani
India is like Beggar now And R
Pervez Rasheed’s Daughte
Jab Tak Inko Rakh Ke ‘CH
Indian Girl Speech in Favor of