آزادکشمیرسپر لیگ کااعلان! شائقین کیلئے شاندار خوشخبری ! آفریدی پا کستانی ٹیم کے کپتان مقر ر

Posted on September 5, 2016

مظفرآباد :- آزادکشمیر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن نے 20 ستمبر سے آزادکشمیرسپر لیگ کااعلان کردیا، آزادکشمیر کی تاریخ کاسب سے بڑا قومی ایونٹ ہوگا۔ آزادکشمیر کرکٹ کے فروغ کاباعث بنے گا۔ 5 زون بنادیئے گئے 5 ٹیمیں حصہ لیں گیں، پاکستان کے سپر سٹار بیٹسمین بھی حصہ لیں گے ۔ ان خیالات کااظہار آزادکشمیر ریجنل کرکٹ ایسویس ایشن کے سیکرٹری جنرل تنویر احمد مغل ، چیئرمین سید صدیق شاہ ، میڈیاایڈوائزر سید ناصر علی شاہ اور دیگر نے گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر سپر لیگ کابنیادی مقصد زلزلہ تباہ حال گراؤنڈآباد کرنا اور آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کوآگے بڑھنے کاموقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہپہلامیچ 20 ستمبر کو حبیب بینک پاکستان اور آزادکشمیر کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان شا ہد آفریدی جبکہ آزادکشمیر ٹیم کے کپتان بلاول بھٹی ہوں گے ، سپر لیگ کی کامیابی کیلئے عوام اپنا کردار ادا کریں اور اس قومی ایونٹ کوکامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں انہوں نے بتا یا کہ پاکستانی ٹیم کے عمر اکمل ، احمد شہزاد، اور عبدالرحمان بھی اس ایونٹ میں حصہ لیں گے ۔

Source:- http://qudrat.com.pk/sports/04-Sep-2016/10724

Videos Going Viral

Indian Media Gone Mad On China
Modi & Indian government
Tahir-ul-Qadri Aap Se Naraz Ha
Indian Military Intelligence F
Is Fawad Afzal Khan’s ma
Waseem Akram On Shahid Afridi.
India Jung Ke Liye Tayar Nahi.
Kapil Sharma Calls Waqar Youni
Kiya Modi Ki Hawa Nikal Gaye H
PTI Ki Oxford Se Parhi Bachi K