Chaudhry Nisar Ki Chuti ??

Posted on August 21, 2016

‮ اسلام آباد :- ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا گیاہے کہ لگتا ہے جیسے چودھری نثار کو گھر بھیجنے کی تیاری ہورہی ہے۔ چودھری نثار کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے راجناتھ سنگھ کو تلخ حقائق منہ پر بتائے تھے۔ راجناتھ کوکرارا جواب دینے کے بعد چودھری نثار اب شدید دباﺅ کا شکار ہیں۔ چودھری نثار کا نون لیگ میں اہم مقام ہے اور وقت آنے پر وزارت عظمیٰ کے امیدوار سمجھے جاتے ہیں لیکن راجناتھ کو سخت جواب ان کو مہنگا پڑ گیا ہے۔ احمد قریشی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے بھی سمجھوتہ ایکسپریس پر لگی لپٹی کے بغیر بات کی تھی جس کا نقصان ان کو اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دس برسوں میں یہ دوسرے وزیر ہیں جن کو بھارت کو جواب دینے کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ مودی کی بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر گلگت و بلوچستان پر متنازعہ باتوں کے حوالے سے کہا گیا کہ ان باتوں کے جواب میں پاکستانی وزیراعظم کی خاموشی کافی معنی خیز ہے۔ عالمی سفارت کاری کا مسلمہ اصول ہے کہ جو اب برابری کی سطح کا ہونا چاہئے۔ بھارتی وزیراعظم کس قدر اعتماد کے ساتھ پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔ کیا بھارت کے وزیراعظم کو کسی نے ضمانت دی ہوئی ہے کہ وہ جو مرضی بولتے جائیں پاکستانی وزیراعظم کوئی ردعمل نہیں دیں گے۔

Source :- http://qudrat.com.pk/pakistan/20-Aug-2016/6504

Videos Going Viral

PIA Plane Crashed From Chitral
Breaking News:- Chitral-Islama
Babar Awan Indirectly Taunting
Kashif Abbasi Exclusive Talk A
Shahrukh Khan and Mahira Khan
Shah Mehmood Qureshi Clashes W
Umar Cheema Analysis on Panama
Jo PM Nawaz Sharif Ne Parliame
Fawad Chaudhary Telling Detail
What Judges Asks From Kashif A