بیوی کی ایسی شرمناک حرکت کہ خاوند نے پولیس کو اس کے ساتھ کسی بھی طرح کا سلوک کرنے کی مکمل آزادی دے ڈالی، بیوی نے آخر کیا کیا ؟

Posted on August 14, 2016



ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک سے فرار ہوکر داعش کے جنگجوﺅں کے پاس جانے والی خواتین کی خبریں تو اکثر سامنے آتی رہتی ہیں مگر پہلی دفعہ سعودی عرب سے فرارہوکر داعش کے پاس جانے کی کوشش کرنے والی تین بہنیں پکڑی گئی ہیں۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق تینوں خواتین اپنے سات بچوں کے ساتھ لبنان کے راستے شام میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھیں کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فرارہونے والی خواتین میں سے ایک کے خاوند نے سعودی حکام کو اطلاع دی تھی کہ اس کی بیوی تین بچوں کو لے کر شام فرار ہوگئی تھی۔ اس اطلاع کے بعد سعودی حکام نے لبنانی حکام سے رابطہ کیا اور بالآخر ان خواتین اور ان کے ساتھ موجود بچوں کو بیروت میں روک لیا گیا۔

تینوں خواتین اور ان کے ساتھ موجود بچوں کو سعودی عرب بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ اور ابتدائی تفتیش کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں مزید کارروائی کے لئے محکمہ انصاف کے حوالے کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق خواتین خفیہ طور پر فرار ہوئیں اور ننھے بچوں کو بھی بلا اجازت اپنے ساتھ شام لیجارہی تھیں۔ بچوں کی عمریں ایک سے دس سال کے درمیان بتائی گئی ہیں

Source:- http://hassannisar.pk/international_29962.html