اہلیہ کی متنازع تصاویرنےسنجےدت کےلئےنئی مشکل کھڑی کردی، جیل جانےکاخطرہ

Posted on August 7, 2016

Dailymotion

wve

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار سنجے دت کے مداحوں کیلئے بری خبر ہے کہ ان کی اہلیہ مائنتہ نے سماجی رابطوں کی ایب سائٹس پر ایسی متنازع تصاویر اپ لوڈ کر دی ہیں جس سے ان کے شوہر کو دوبارہ جیل ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ سنجے دت غیر قانونی اسلحہ کیس میں کئی ماہ جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ ان کے اچھے برتاؤ کی وجہ سے انھیں رواں سال 25 فروری کو جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب ایسا لگ رہا ہے کہ ان کی اہلیہ مائنتہ کی ایک چھوٹی سی غلطی انھیں دوبارہ جیل بھیجنے کا سبب بن سکتی ہے۔
ہوا یوں کہ مائنتہ دت نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ ان تصاویر میں بظاہر کوئی خرابی نظر نہیں آ رہی لیکن اگر ان کا غور سے جائزہ لیا جائے تو آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ ان تصاویر میں ان کے نزدیک پڑے لیمپ کو ایک رائفل سے بنایا گیا ہے۔ ان تصاویر کے اپ لوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے اور سنجو بابا کے مداح شدید پریشان ہیں کہ ان کی اہلیہ کی اس بیوقوفانہ حرکت سے کہیں انھیں دوبارہ جیل نہ ہو جائے۔
واضح رہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سنجے دت کو پانچ سال قید کی سزا ہوئی تھی۔ اگر ان تصاویر کو بنیاد پر بنا کر ان کیخلاف انکوائری شروع ہو گئی اور اس میں ثابت ہو گیا کہ یہ لیمپ واقعی کسی رائفل سے بنا ہے تو سنجے دت دوبارہ مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔(خ.و،ا.ت)

Videos Going Viral

Junaid Jamshed Home After His
Rauf Klasra Nay Junaid Jamshed
Waseem Badami Ki Junaid Jamshe
[Exclusive] Junaid Jamshed Las
Hamza Ali Abassi Gets Emotiona
Umer Sharif Response On Junaid
Black box from crashed PIA pla
Aamir Liaquat Telling Truth Be
Female Anchor & Ibrar ul