Imran Khan Ka Qibla

Posted on August 6, 2016

عمران خان کا قبلہ
عمران خان کی دیانتداری پر کسی کو شک نہیں ہے لیکن اس میں بھی کویئ شک نہیں کہ عمران خان ایک سنجیدہ یا میچور سیاستدان نہیں ہے اور اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ وہ اپنی اس کمزوری کو ماننے کو تیار نہیں۔ وہ کہتے تو ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں مگر درحقیقت وہ اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھتے۔
خان جی کوئی انسان اس وقت تک جیت نہیں سکتا جب تک وہ اندر سے مضبوط نہ ہو۔ بلاشبہ ٓاپ ایک مضبوط انسان ہیں اور ایک مضبوط لیڈر ہونگے مگر بات ٓاپکی پارٹی کی کر رہا ہوں وہ اتنی مضبوط نہیں ہے اور ٓاپ اسکو ۷ اگست ایک نئے امتحان میں ڈالنے جارہے ہیں۔ ٓاپکو ابھی اپنی پارٹی کو مضبوط کرنا چاہیے، اپنے ورکر کی تربیت کریں اور اپنی تنظیم سازی کریں۔ اپنی پارٹی کو سہی معنوں میں جمہوری بنائیں، پارٹی الیکشن میں اگر مسئلہ ہے تو اسکا خاکہ بدل دیں مثلا، نہ کروائیں ٓاپ صوبائی صدور اور دوسرے عہدہ داروں کو براہ راست منتخب ووٹر سے صرف پارٹی چئیرمین کو منتخب کروا لیں جو بعد میں اپنی مرضی سے اچھے لوگوں کو چن کر عہدے سنبھال دے پر کم از کم ایک روایت تو ڈالیں۔ ٓاپ کو تحصیل کی سطح پر ورکر سےملنا چاہئے اسکی تربیت کرنی چا ہئے اس وقت ٓاپکی پارٹی کو اس چیز کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ ٓاپ اگلا الیکشن جیت سکیں۔
اب ٓا جا ئیں ٓاپکے اصل قبلے کی طرف خان جی ٓاپ بھی ہمارے حکیموں کی طرح تمام بیماریوں کا علاج ایک گولی سے کر رہے ہیں ۔ٓاپ کے نزدیک پاکستان کی ہر بیماری کا علاج صرف اور صرف میاں نواز شریف کا استعفی ہے۔ کاش کہ ٓاپ نے اتنی جدوجہد پاکستان کے اداروں کی مضبوطی کے لئے کی ہوتی تو ٓانیوالے الیکشن میں انہوں نے خود ہی باہر نکل جانا تھا مگر ٓاپ نے تو ٹھان لی ہے کہ میاں صاحب کا نہ ہونا ہی ہر مسئلے کا حل ہے تو معذرت کے ساتھ ٓاپ غلط ہیں۔ اگر ٓاپ نے انتحابی اصلاحات پر زور نہ دیا تو پیشگی مبارکباد لے لیجئے کہ دوبارہ پھر یہی لوگ حکومت بنا ئیں گے کیونکہ وہ ٓاپکو ادھر سے ماریں گے کہ ٓاپکو پتہ بھی نہیں چلے گا۔
برائے مہربانی اس حکومت کو پانچ سال چلنے دیں ، جمہو ریت اسی سے مضبوط ہو گی اور اداروں کو مضبوط کرنے کی مہم چلائیں گند خود ہی صاف ہو جائیگا پچھلی حکومت کی مثال ٓاپ کے سامنے ہے۔ غور ضرور کیجئے گا۔

Videos Going Viral

Big Story About the Tattoo of
Sartaj Aziz badly insulted in
You Will Be Shocked After Watc
Man punches Kangaroo in the fa
Controversial Scenes of Losing
Naseem Vicky Tell The Facts Be
What Qismat Baig Was Saying To
Who Is Saju Basra? Who Did Fir
What a Great Answer of Imran K
Unbelievable Look What Alia Bh