سیاست کی نظر

Posted on August 6, 2016

سیاست کی نظر ۔۔۔۔۔۔۔۔ !

ایم کیو ایم کو رینجرز آپریشن پر اعتراض ہے کہ یہ آپریشن صرف کراچی میں کیوں جاری ہے۔ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار اندرون سندھ بھی موجود ہیں۔ وہاں کیوں نہیں ہوتا؟

پیپلزپارٹی کو رینجرزآپریشن پر اعتراض ہے کہ رینجرز اندرون سندھ آپریشن کیوں کرنا چاہتی ہے۔ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار تو پنجاب میں بھی ہیں۔ وہاں کیوں نہییں ہوتا؟

جبکہ میڈیا مبصرین کے مطابق مرکزی حکومت رینجرز کو پنجاب میں آپریشن کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ انکا دعوی ہے کہ پنجاب میں پولیس کنٹرول کر رہی ہے!

بظاہر یوں لگ رہا ہے جیسے ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں بڑے سائنٹفک طریقے سے پاکستان کی سلامتی کے حوالے سے کیے جانے والے تاریخ کے اس اہم ترین آپریشن کو متنازعہ بنا کر “سیاست کی نظر” کر رہی ہیں اور یوں لگ رہا ہے کہ ہر ایک کا موقف اپنی جگہ پر درست ہے۔ اورعوام نہایت احمقانہ انداز میں اپنی اپنی سیاسی جماعت کے موقف کی تائید کرتے ہوئے اس آپریشن پر تنقید کر رہی ہے!

میڈیا مبصرین کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے پہلے سی پیک کے حوالے سے کی جانی والی منصوبہ بندی کو جان بوجھ کر خفیہ رکھا گیا اور پھر مرکزی روٹ پر کام کرنے کے بجائے پہلے ان روٹس پر کام کیا گیا جو پنجاب سے ہوکر گزرتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے دعوی کیا کہ روٹس کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بنائی گئیں۔ سی پیک کے لیے آنے والے ابتدائی سرمائے کو لاہور میں اورینج ٹرین منصوبے میں کھپانے کی کوشش کی گئی۔
اس کے نتیجے میں بلوچستان اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والی کئی سیاسی جماعتوں نے فوری طور پر سی پیک پر اپنے ” تحفظات ” کا اعلان کر دیا۔
سی پیک پر کام کی رفتار انتہائی سست ہو چکی ہے جس پر بالاآخر چین نے بھی تنگ آکر پاکستان سے مطالبہ کردیا ہے کہ سی پیک کے معاملے میں حائل رکاؤٹوں کو دور کیا جائے۔

پاکستان کی تاریخ کے اس سب سے بڑے معاشی منصوبے کو بھی متنازعہ بنا کر ” سیاست کی نظر ” کیا جا رہا ہے اور احمق عوام اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کے موقف کی تائید میں زور و شور سے اس منصوبے پر اعتراضات کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں توانائی اور پانی کے سب سے بڑے منصوبے کالا باغ ڈیم کو” سیاست کی نظر” کیا جا چکا ہے۔

۔71ء میں قومی یکجہتی اور دو قومی نظریہ ذولفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب الرحمن کی ” سیاست کی نظر ” ہوچکا ہے۔

سیاست پاکستان میں ایک مذہب کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ سیاستدان زمیں پر اترنے والے مقدس اوتار اور سیاسی جماعتیں مختلف فرقے۔ ان کے اندھے پیروکار ان پر پاکستان سمیت سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں!

تحریر شاہدخان

Videos Going Viral

Hilarious moment Councilman fo
Breaking News : Shahbaz Sharif
Panama Ka Faisla Agar Nawaz Sh
Fahashi Ke Adey Per Larkoon Ke
Pakistani Larki Ka Indian Joun
1500 Rs Do Aur Larki Le Jao
What Killers Shot On Qismat Ba
2 Women Physically Fight With
Army and ISI May Arrest Big Fi
Aishwarya Rai Bachchan’s Sui