Fawad Khan Drunk In His Movie Promotions:- Indian Media

Posted on July 29, 2016

Dailymotion

شراب کے نشے میں دھت فواد خان کا پارٹی میں غل غپاڑہ ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان نے شراپ کے نشے میں دھت ہوکر پارٹی میں غل غپاڑہ اور ہنگامہ آرائی کی جس پر پارٹی میں شریک فلمی شخصیات بھی حیران ہوگئیں۔
پاکستانی چارمنگ ہیرو نے 2014 میں بھارتی فلم نگری میں فلمی سفر کا آغاز کیا اور جلد ہی اپنامقام بنالیا جب کہ اپنی منفرد اور جاندار اداکاری کے باعث بالی ووڈ کا ہر فلمساز انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا خواہشمند ہے لیکن اب پاکستانی چارمنگ ہیرو کے بارے میں بھارتی میڈیا نے حیران کن دعوی کیا ہے۔
بھارتی فلم نگری کی خبروں کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ بالی ووڈ بھاسکر کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی میں نامور ہدایت کار کرن جوہر کی پارٹی میں رنبیر کپور، فواد خان، عالیہ بھٹ سمیت متعدد فلمی شخصیات نے شرکت کی جب کہ پارٹی میں فواد خان نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر غل غپاڑہ بھی کیا جس پر ان کے منیجر نے انہیں سنبھالنے کی کوشش کی تو وہ الٹا اس پر ہی برس پڑے جس کی وجہ سے پارٹی میں تھوڑی بدمزگی پیدا ہوگئی جب کہ پارٹی میں شریک فلمی شخصیات نے فواد خان کی اس حرکت پر حیرانی کا اظہار کیا کیوں کہ انہیں فلمی دنیا میں خاموش طبیعت انسان سمجھا جا تا ہے۔
بھارتی میڈیا نے فواد خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ فواد خان ذیابطیس کے مریض ہیں اور رات دیر تک پارٹیوں میں شرکت ، شراب نوشی اور شوگر ڈائٹ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل بھی لاحق ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی پریس کانفرنس کے دوران بھی فواد خان ایسی حرکتیں کرتے نظر آئے جس سے اس گمان کو تقویت ملی کہ وہ نشے کی حالت میں ہیں ۔

Source:- http://www.express.pk/story/569826/

Videos Going Viral

Umer Sharif Response On Junaid
Black box from crashed PIA pla
Aamir Liaquat Telling Truth Be
Female Anchor & Ibrar ul
Maulana Tariq Jameel Exclusive
See How Kashif Abbasi Starts H
Pilot Last Video of The PK 661
Exclusive Audio Inside From PI
What Junaid Jamshed Said About
Sad Moment Outside The Junaid