ہنگامہ ہے کیوں برپا

Posted on July 27, 2016

ہنگامہ ہے کیوں برپا
کل عمران خان صاحب نے آزاد کشمیر چک سواری میں اپنے ایک جلسہ میں ترکی میں فوجی بغاوت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں مارشل لاء لگا تو پاکستانی عوام مٹھائیاں بانٹیں گے جشن منائیں گے کیونکہ ترکی کے صدر نے قومی دولت کو بڑھایا ہے ملکی قرضے ختم کر کے معشیت کو خودکفیل بنایاہے عوام کو سہولیات مہیا کیں۔ جبکہ ہمارئے وزیراعظم نے اپنی ذاتی دولت کو بڑھا یا ہے پاکستانی نسل کی بجائے اپنی آینولے نسلوں کے مستقبل کو سنورا ہے ہمارے حکمران بادشاہوں کی طرح رہ رہے ہیں عوام اسی عدم اعتماد کی وجہ سے ان کو ٹیکس نہیں دیتے اور ساتھ ہی بتا دیا کہ جناب ہماری جمہوریت کو فوجی نہیں جمہوری ڈکٹیٹر وں سے خطر ہ ہے ۔مسلم لیگ نواز اور پی پی پی اب عوامی کے بجائے خاندانی پارٹیاں بن چکی ہیں جس پر پرویز رشید اوردیگر حکومتی وزراء جہاں ناراض ہوئے ہی تھے وہا ں ایم کیو ایم کے رکن اور ٹی وی ہوسٹ ڈاکٹر عامر لیاقت نے تو آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے ۔آرٹیکل چھ کا اطلاق جب موجودہ حکومت جنرل مشرف پر نہیں کر سکی تو اور کس پر کریں گے ۔سیانے کہتے ہیں چادر دیکھ کر پاوں پھیلاو پھر بعد میں جو اپنے ایکسرے دنیا کو دیکھاتے پھرتے ہیں پہلے ہی زبان قابو میں رکھیں ۔
ہم مالشی قوم ہیں منافقت ہماری اندر رچ بس گئی ہے عمران خان صاف گو انسان ہے اس کی پہچان ہی یہی ہے کہ وہ حق اور سچ کی بات کرتا ہے دنیا جانتی ہے کہ سیاسی چالوں سے بلاتر ہو کر عمران خان نے ہمشہ سچ بولا ،خان صاحب کا یہ بیان بھی ہمیشہ کی طرح سچ پر مبنی ہے اس میں کوئی دو رائے ہو نہیں سکتی پاکستانی قوم بڑی اچھی طرح جانتی ہے کہ اگر آج حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ اس حکومت کسی غیر آئینی طریقہ سے ہٹا یاجاتا ہے تو عوام حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے ترکی میں اگر عوام باہر نکلے ہیں تو اس کی وجوہات کچھ اور ہیں وہاں حکومت نے عوام کو ان کا حق دیا ہے کرپشن پاکستان کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہےصحت کے لئے گرین کارڈ جاری کیا ہے جس پر مفت علاج ہوتا ہے جب اردوان نے حکومت سنبھالی تو ملک پر مجموعی طور پر 25ارب ڈالر کا قرضہ تھا جبکہ 2009 میں ترکی نے آئی ایم ایف کو پیشکش کی کہ اگر آپ چاہیں تو ہم سے قرضہ لے سکتے ہیں 2000ء میں ایک ڈالر 37 لیرا کا تھا اور آج ڈالر تین لیرا کے برابر ہے دنیا کی 17واں بڑی معشیت بنایا ترکی کو ان کے حکمرانوں نے ترکی ائیر لائن کو دنیا کی صف اول کی ائیر لائنز میں لاکھڑا کیا تعلیم ،صحت ،امن و استحکام گو ہر شعبہ زندگی کو بلند کیا تب جا کر عوام صدر کی ایک کال پر نکلے اور ٹینکوں کے نیچے لیٹ گئے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور کسی بھی غاصب کو اپنے حق پر ڈاکہ ڈالنے سے روک لیا ۔ ہمارے پاس ایسا کیا جس کے لئے عوام نکلیں گے ۔
پی آئی خسارہ ،ریلوے خسارہ ، اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ،چوری ،ڈکیتی ،قتل و غارت گری سالانہ 4325 ارب روپے کی کرپشن روزنہ کی تقریباً 12ارب روپے کی کرپشن پانامہ کی آف شور کمپنیاں ،گرتی ہوئی معشیت ،دنیا کے ہر ائیر پورٹ پر پولیو کے قطرے ،دن بدن بڑھتے ہوئے قرضوں کا حجم ، کس کے لئے عوام نکلے گی ؟ یہ سارے وہ عذاب ہیں جو عوام اس جمہوری حکومت میں سہہ رہے ہیں تو ظاہر ہے جب ان سے جان چھوٹے گی تو نکلیں گے ضرور مگر مٹھائیاں تقسیم کرنے کے لئے ہی نکلیں گے عمران خان صاحب کے بیان میں ایسی کوئی بات نہیں جس پر اتنا ہنگامہ کھڑا کیا جا سکے عوامی لیڈر وہی ہوتا ہے جو عوام کے جذبات کی عکاسی کرتاہے عوام تو کب سے یہ بات کر رہے ہیں مگر کبھی کسی نے نوٹس نہیں لیا شکریہ عمران خان آپ ہماری آواز بنے ہمارے جذبات کی ترجمانی کی اور ہمشہ کی طرح اس بار بھی سچ کا ساتھ دیا منافقت نہیں کی

Videos Going Viral

Shahid Masood Reveals What Pml
Junaid Jamshed’s Last Vo
Maulana Tariq Jameel Reveals W
Aamir Liaqat Ne Show Ke Start
Salman Ahmed Sharing Good Thin
Waseem Badami Start Crying Dur
Junaid Jamshed Secret Revealed
Reason Behind the PIA Plane Cr
Junaid Jamshed Ki Namaz-e-Jana
Haroon Rasheed Analysis on Imr