لاہور سے ن لیگ ہار گئی: پی ٹی آئی کارکنوں کے بھنگڑے ، جشن منایا

Posted on July 21, 2016








لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے ن لیگ کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کا امیدوار غلام عباس میرپی ٹی آئی کے امیدوار دیوان غلام محی الدین سے ہار گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق دیوان غلام محی الدین کی جیت کے بعد مصری شاہ میں ان کے ڈیرے پر جشن منایا گیا اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ واضح رہے کہ دونوں امیدواروں کا ماضی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رہا ہے اور دونوں مصری شاہ کے رہائشی ہیں۔ گزشتہ الیکشن میں بھی دیوان محی الدین پیپلز پارٹی کے انتہائی مضبوط امیدوار تھے لیکن ن لیگ نے ایلکشن ہی نہ ہونے دیا تھا۔

Source:- http://dailypakistan.com.pk/national/21-Jul-2016/416599

loading...