قندیل بلوچ نے غیرت مند بھائی سمیت سارے گھر والوں پر کیا احسانات کیے ،صلہ کیا ملا ؟جانیے اس رپورٹ میں

Posted on July 18, 2016

vw

ملتان (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملتان جا کر اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منانے کی خواہش رکھنے والی قندیل کو کیا معلوم تھا کہ ملتان میں عید کی خوشیاں نہیں بلکہ خوفناک موت اس کا انتظار کر رہی ہے۔ چنانچہ عید کے چند روز بعد قندیل بلوچ اس کرائے کے گھر میں قتل ہو گئی جو اس کے والدین کے زیر استعمال تھا مگر اس کا کرایہ قندیل بلوچ خود ادا کر رہی تھی ۔قندیل کو غیرت کے نام پر قتل کرنیوالے بھائی محمد وسیم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اسے ڈیرہ غازی خان میں موبائل فون شاپ قندیل بلوچ نے بنوا کر دی تھی کہ اس کا بھائی اپنے پیروں پر کھرا ہو جائے اور کسی کا محتاج نہ رہے ۔ افسوس اسی بھائی وسیم کے ہاتھوں بری طرح تشدد کا شکار ہونے کے بعد قندیل موت کی وادی میں چلی گئی قندیل کے 6 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، ان کے زیادہ تر اخراجات جوتے کپڑےجیب خرچ وغیرہ بھی قندیل نے اپنے ذمہ لے رکھا تھا ۔ قندیل بلوچ کے والد کی ایک ٹریفک حادثہ میں ٹانگ کٹ گئی تھی اس کے علاج معالجہ کے اخراجات بھی قندیل نے ادا کیے ۔ مگر ان سب گھر والوں پر ان تمام احسانات کے بعد بھی قندیل بلوچ کی موت اسی گھر میں اپنوں کے ہاتھوں لکھی تھی۔

Source

Videos Going Viral

Naam war Anchor Par Qatilana H
MQM’s Rehman Bhola Wife
Kiya Huwa Jab Abid Sher Ali Ne
Exclusive Video Of MQM’s
Very Interesting Moment When t
Watch Danial’s diversion
Jahalat Bhi Yeh Dekh Kar Sharm
Masjid Nabvi Main Taveez Pehne
Saudi’s Are Calling For
Reckless Driver Videos Himself