ایران کا دہشت گرد تنظیم “حزب اللہہ” کی سپورٹ جاری رکھنے کا اعلان

Posted on July 14, 2016

العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ رمضان الساعدی
ایرانی وزیر خارجہ کے معاون عباس عراقجی کا کہنا ہے کہ تہران لبنانی تنظیم حزب اللہ کی ملیشیاؤں کی سپورٹ جاری رکھے گا اور ایران اس تنظیم کو قربان نہیں کرے گا جو عرب دنیا کی جانب سے اور بین الاقوامی سطح پر دہشت گرد قرار دی جا چکی ہے۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے چند روز قبل غیرمسبق انداز میں انکشاف کیا تھا کہ تنظیم کے تمام تر مالی امور کا سلسلہ ایران کی جانب چل رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے حزب اللہ کی سپورٹ کی یقین دہانی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ امریکی وہائٹ ہاؤس گزشتہ ماہ تہران کو خبردار کر چکا ہے کہ وہ نصر اللہ اور اس کی دہشت گرد ملیشیاؤں کو سپورٹ نہ کرے۔
ایران کو حزب اللہ جیسی دہشت گرد ملیشیاؤں کی سپورٹ کی وجہ سے دہشت گردی کا سرپرست ملک شمار کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے امریکی کانگریس نے بھی تہران کے خلاف بعض عائد بعض پابندیوں اور مالیاتی و اقتصادی قیود کو جاری رکھا ہے۔
منی لانڈرنگ اور اس سے متعلق مغربی قوانین کے حوالے سے عراقجی کا کہنا تھا کہ ” ہم حزب اللہ کو قربان نہیں کریں گے۔ منی لانڈرنگ سے متعلق FATF قوانین کی اس سلسلے میں کوئی حیثیت نہیں ہے”۔
ایران خطے میں اپنی پیروکار دہشت گرد ملیشیاؤں مثلا حزب اللہ اور حوثی جماعت کی مالی سپورٹ پر مُصر ہے۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب کہ ایران کی کُل 8 کروڑ کی آبادی میں سے تقریبا 3 کروڑ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جو پوری قوم کا تقریبا 40% کے قریب ہے۔
عراقجی نے امریکی عدالتوں میں ایران کے خلاف پیش کردہ مقدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ “امریکی عدالتوں کی جانب سے اب تک جاری فیصلوں کے تحت ایران سے تقریبا 90 ارب ڈالر ہرجانے کی وصولی کے احکامات دیے گئے ہیں”۔
اصل خبر کا لنک
https://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east/2016/07/13/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%AF%DB%81%D8%B4%D8%AA-%DA%AF%D8%B1%D8%AF-%D8%AA%D9%86%D8%B8%DB%8C%D9%85-%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%84%D9%87-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D9%BE%D9%88%D8%B1%D9%B9-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%86-.html

Videos Going Viral

What Is Going In Karachi Will
Leaked Video of PIA Inside the
Saba Qamar Got Married In Indi
Pakistan Main Namoulood Bachon
Haroon Rasheed & Shahid M
Live With Dr Shahid Masood –
Maulana Tariq Jameel Reached J
Zaid Hamid Releases The Video
Amitabh Asks Girl About Imam H
Shafaat Ali Mimics Maulana Faz