ایرانی ٹی وی چینلوں کی اسرائیلی سٹیلائٹس سے نشریات کا انکشاف

Posted on July 14, 2016

دبئی ۔۔۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
روسی ذرائع ابلاغ نے ایران کی اسرائیل دشمنی کا بھانڈہ پھوڑ دیا
روس کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں ایران اور عراق کے ایک نئے اسکینڈل کا پردہ چاک کیا ہے اور بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کے نصف درجن ٹی وی چینل اسرائیلی سیٹلائٹس کے ذریعے فرقہ وارانہ نشریات پیش کررہے ہیں۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مصنوعی سیاروں کے ذریعے اپنی نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینلز تل ابیب کی پالیسی پر مکمل طورپر کاربند ہیں۔ ان پر اسرائیل اور یہودیوں کے خلاف تو کوئی بات نشرنہیں کی جاتی البتہ ایران کی حمایت میں فرقہ وارانہ پروپیگنڈہ جاری ہے۔
روسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران اور عراق کے ٹی وی چینل اپنی نشریات کے لیے اسرائیل کے ’’عاموس 2‘‘ ، عاموس3 اور عاموس5 کو استعمال کررہے ہیں۔
اسرائیلی ٹی وی چینلوں سے نشریات پیش کرنے والے عراق اور ایران کے ٹی وی چینل شیعہ فرقے کی مذہبی تعلیمات کے فروغ اور فرقہ وارانہ لوازمات پیش کرتے ہیں۔ اسرائیلی سیٹلائٹس سے نشریات پیش کرنے والے ایرانی ٹی وی چینلوں میں بعض عربی میں نشر کیے جاتے ہیں۔ ان میں آل بیت ٹی وی ، الانوار، العالمیہ اور الغدیر عربی ٹی وی چینل ہیں۔
خیال رہے کہ ایران سے نشریات پیش کرنے والے یا ایران نواز 28 ٹی وی چینل چوبیس گھنٹے مختلف مسلمان ملکوں کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں سرگرم عمل ہیں۔ ٹی وی چینلوں کے لیے درجنوں ریڈیو اسٹیشن 35 زبانوں میں ایران کی حمایت میں پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اصل خبر کا لنک
https://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east/2016/07/14/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%B9%DB%8C-%D9%88%DB%8C-%DA%86%DB%8C%D9%86%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%D9%B9%DB%8C%D9%84%D8%A7%D8%A6%D9%B9%D8%B3-%D8%B3%DB%92-%D9%86%D8%B4%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%DA%A9%D8%B4%D8%A7%D9%81.html

Videos Going Viral

What Junaid Jamshed Said About
Sad Moment Outside The Junaid
Last Audio Talk Between Pilot
Exclusive Video Junaid Jamshed
Waseem Badami & Neelam Cr
Junaid Jamshed Whole Family Wa
Kis Wajah Se Yeh Plane Ka Hads
Last message of Junaid Jamshed
Was Junaid Jamshed Travelling
Exclusive Video Footage PIA Pl