جنرل راحیل ایک سال توسیع لیں ان کی بڑی قربانی ہوگی، اہم ترین وفاقی وزیرنےآرمی چیف سےاپیل کردی

Posted on July 13, 2016



اسلام آباد(نیوزڈیسک) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ آرمی چیف کے حوالے سے فیصلہ حکومت نے کرناہے۔ ہر سرکاری افسر نے ریٹائر ہونا ہے۔ آرمی چیف کا سب کو پتہ ہے کہ انہوں نے کس تاریخ کو ریٹائر ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے لئے ٹائم پر ریٹائر ڈ ہونا اعزاز کی بات ہو گی۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ آپریشن کیلئے جنر ل راحیل کی ضرورت ہوئی تو دیکھیں گے اور چھ مہینے یا ایک سال کیلئے روکا جا سکتا ہے۔ آرمی چیف کی بہت بڑی قربانی ہو گی کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں مزید ایک سال کی توسیع لے لیں اور ملک سے مکمل طورپر دہشتگردوں کاصفایا کر کے ہی جائیں۔

Source:- http://hassannisar.pk/pakistan_21538.html