Nawaz Sharif Was Angry On Hamid Mir Because He Exposed His Off-Shore Companies.

Posted on July 11, 2016








اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینئر صحافی واینکر پرسن حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ 1997-98 میں میری نواز شریف کے ساتھ بہت لڑائی چلتی تھی اور میں ان کی ہٹ لسٹ پر تھا۔ لیکن ان کے خاندان میں کلثوم نواز میری بہت بڑی سپورٹر تھیں اور انہی کے کہنے پر میاں نواز شریف نے مجھ سے معافی بھی مانگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے بتایا کہ کافی سال تک میں نواز شریف کی ہٹ لسٹ پر رہا ہوں ۔
1998ء تک تو صورتحال یہ تھی کہ سیف الرحمن صاحب میرے اخبار کے دفتر پر حملے کرتے تھے۔ اخبار کی کاپیوں کے بنڈل جلاتے تھے اور سٹاف کو بھی مارتے تھے۔ لیکن ان کے خاندان کے اندر بیگم کلثوم نواز میری بہت بڑی سپورٹر رہی ہیں اور ان کے مجبور کرنے پر ہی پرائم منسٹر میاں نواز شریف نے مجھ سے معافی بھی مانگی تھی۔
حامد میر نے لڑائی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ان کی لڑائی کی وجہ یہی آف شور کمپنیاں ہی تھیں جن کے بارے میں میں نے کچھ لکھ دیا تھا۔

Source