عمران خان کا دورہ لندن،شادی کے بارے میں اہم خبر سامنے آنے کا امکان

Posted on July 11, 2016



لندن ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دورہ لندن کے دوران تیسری شادی کاا شارہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے 92 نیوز کو بتایا کہ انسان کے لیے طلاق سے برا کچھ نہیں ہوتا۔ لیکن اب محتاط رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان سے شادی کرتے وقت بچوں سے بات چیت کی تھی لیکن اس وقت انہیں سمجھنے میں کچھ مشکلات پیش آئیں تھیں۔عمران خان نے کہا کہ وہ اکیلے رہتے ہیں جو فطری زندگی کے خلاف ہے ، طلاق سے برا انسان کے لیے کچھ نہیں ہوتا اس لیے اب وہ محتاط رہ کر قدم اٹھا ئیں گے۔

Source:- http://hassannisar.pk/international_20792.html