نوازشریف کے لئے بڑی مشکل، بغاوت ہوگئی، نئی پارٹی کا اعلان کردیا گیا

Posted on June 19, 2016

zszs

لاہور ( نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن سہیل ضیا بٹ نے “عام عوام پارٹی ” کے نام سے سیاسی جماعت بناتے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی خاطر فوج ہمارا ساتھ دے۔موروثی سیاست کا راستہ بند کردیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پرانا ایک بھی سیاست دان ہمارا ٹکٹ حاصل نہیں کرسکے گا۔لینڈ کروزروالے عام عوام پارٹی کے کارکنوں سے شکست کھائیں گے۔غریبوں کی حمایت حاصل کرنت کے لئے صرف نعرے نہیں بلکہ عملی کام بھی کر کے دکھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی پارٹی کے کارکنوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب نہ تخت رہے گا اور نہ ہی تاج، صرف خلق خدا راج کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ 40سال تک مسلم لیگ (ن )کی اپنی ماں کی طرح خدمت کی ۔لیکن مجھے ان سے نہ کوئی شکوہ ہے اور نہ ہی شکایت۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان رمضان المبارک کے دوران ہی کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موروثی سیاست چل رہی ہے.شہبازشریف کا بیٹاحمزہ وزیراعلٰی بنےگا. نوازشریف کی بیٹی اس کے بعد وزیراعظم بنے گی.لیکن ان کی جماعت ایسا نہیں ہونے دےگی .ہم موروثی سیاست کا باب اب بند کردے گی۔سرمایہ دار، جاگیردار، مفاد پرست اور اداکار سیاستدانوں کے تمام راستے بند کردیں گے۔
یاد رہے سہیل ضیابٹ نوازشریف کے بہت ہی قریبی رشتہ دار ہیں. وہ اور ان کے بیٹےعمرسہیل ضیابٹ دونوں ہی ن لیگ کی ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں.

Source

Videos Going Viral

Amir Liaquat Chitrols Najam Se
Last audio message of JunaidJa
Amitabh Bachan Ne Facebook Li
What was the Condition of Bush
Justice (r) Nasira Is Insultin
What is the Condition of Junai
Maulana Tariq Jamil Arrived at
Check Simplicity Of Imran Khan
Live With Dr Shahid Masood –
Is Case Ka Faisla 2 Din Mein S