نیو ٹی وی نےریحام خان کو چینل سےکیوں نکالا؟ اندر کی کہانی سامنےآگئی

Posted on June 11, 2016

لاہور(نیوزڈیسک) عمران خان سے طلاق ملنے کے بعد ریحام خان کو متعدد ٹی وی چینلز کی طرف سے پروگرامز کرنے کی آفرز ہوئیں ۔لیکن انہوں نے سب کو ٹھکرا کر ایک نیا ٹی وی چینلز’نیوٹی وی’ جوائن کر لیا۔ ذرائع کے مطابق لندن میں انہیں اے آر وائی نیوز کے وسیم بادامی نے دس لاکھ پر اے آر وائی میں آنے کی پیشکش کی لیکن ریحام نے انکار کردیااور پچاس لاکھ روپے ماہانہ پر نیو ٹی وی جوائن کر لیا۔

ٹی وی انتظامیہ کا خیال تھا کہ ریحام کی وجہ سے انہیں بہت بڑا بریک تھرو ملے گا اور ریحام کا شو کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔ کوئی شک نہیں کہ تب عمران خان سے تعلق کی وجہ سے ریحام ایک انٹرنیشنل شخصیت بن چکی تھیں ۔ اور بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ جس ٹی وی چینل پر بھی جائیں گی اس کے بھاگ جاگ جائیں گے تاہم قرعہ فال نیو ٹی وی کے نام نکلا۔ ریحام نے اپنے شو کا نام ‘تبدیلی’ منتخب کیا، اس کے پس منظر میں بھی عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کو ہٹ کرنا تھا۔

ریحام کی بدقسمتی کہ نہ انہیں اپنے شو کے لیے پی ٹی آئی کے لوگ میسر آسکےاور نہ ہی ن لیگ کے کسی بڑے رہنما نے اس شو میں آنا قبول کیا۔ نتیجتا” تیسرے درجے کے سیاستدانوں سے انہوں نے شو چلانے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ مختلف حربوں سے اپنے شو کو کامیاب بنانے کی کوشش کرتی رہیں ۔ کبھی تھانے میں چلی جاتیں، کبھی روڈ شو کرنے لگتیں لیکن پروگرام میں سب سے بڑی خامی وہ خود ثابت ہوئیں۔دھیرے دھیرے پروگرام سے ان کی دلچسپی ختم ہوتی گئی جس پر بار بار انہیں نیوٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے متنبہہ کیا جاتا رہا لیکن ریحام نے کوئی نوٹس نہ لیا۔ذرائع کے مطابق ریحام کے شو کا سٹاف بھی ان کے رویے سے بہت تنگ تھا، وہ صرف اپنی مرضی کرنا چاہتی تھیں اور ان کی خواہش تھی کہ انہیں ٹاپ پر تصور کیا جائے۔پروگرام میں ان کی گفتگو اور لہجہ بھی متاثر کن نہیں رہا جس کی وجہ سے پروگرام کی ریٹنگ روز بروز گرتی چلی گئی

اسی دوران ریحام نے ‘ہم ٹی وی’ کے مارننگ شو میں “عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا” گا کر پھر سے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔ ان کا یہ گانا اور ساتھ میں ڈاکٹر شائستہ واحدی کے آنسووں نے سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل کی، یہ گانا اور رونا پہلے سے طے شدہ سکرپٹ کا حصہ تھا جسے ریحام اور ڈاکٹر شائستہ واحدی نے خوب نبھایا۔ ذرائع کے مطابق ریحام کے پروڈیوسر نے ان سے شکوہ کیا کہ وہ اپنے پروگرام میں ایسا کوئی سٹنٹ کیوں نہیں دکھاتیں؟ ریحام کے گانے کی مقبولیت سے متاثر ہوکر نیو ٹی کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ رمضان المبارک میں ریحام سے رمضان ٹرانسمشن کا تجربہ کروایا جائے اور ان سے نعتیں سنیں جائیں۔ تاہم ریحام کی عدم توجہی کی بدولت یہ کام پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا اور ریحام خان کے شو ‘تبدیلی’ کی وجہ سے چینل مسلسل خسارے میں جانا شروع ہوگیا۔یہی وہ موقع تھا جب چینل انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ اب وہ مزید یہ ‘بوجھ’ برداشت نہیں کر سکتے لہذا ریحام کو پروگرام کی میزبانی سے فارغ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ریحام کو لندن جانے سے پہلے ہی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنے بچوں کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئیں۔

Source

Videos Going Viral

Nawaz Sharif Will Be Sack on 1
Muniba Mazari And Hamza Ali Ab
Murad Saeed Bashing Daniyal Az
Raheel Sharif Ne Bara Ailaan K
Junaid Saleem And Azizi Making
Resign and Get Lost Dr Shahid
Exclusive Audio Of Nawaz Shari
Imran Khan Making Fun Of Inamu
What This Young Girl Did When
What Sheikh Rasheed Is Doing I