CM KPK Parvez Khattak Offers Honorary Pakistani Citizenship To Darren Sammy

Posted on April 26, 2016 Articles



وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کے بلے باز اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی پیشکش کی اور انہیں سیمی خان مخاطب کرتے ہوئے پشتو زبان میں پخیر راغلے بھی کہا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ان سے ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب مضطرب طبیعت کے مالک ڈیرن سیمی نے پرویز خٹک کی پیش کش قبول کرتے ہوئے انہیں پشتو زبان میں ہی جواب دیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اعزازی شہریت دینا خوش اصلوبی سے قبول کرتا ہوں۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے انہوں نے کچھ پشتو زبان سیکھی جو بہت ہی میٹھی زبان ہے اور میں تقریباً پختون زلمی ہوچکا ہوں۔

Source:- http://www.express.pk/story/498658/