آئی سی سی کی ورلڈ ٹی 20 الیون میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا

Posted on April 5, 2016



484740-icc-1459767758-100-640x480
کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا : فوٹو : فائل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون کا اعلان کردیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کا کپتان بھارت کے ویرات کوہلی کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دیگر کھلاڑیوں میں جیسن رائے ، ڈی کاک (وکٹ کیپر ) جوئے روٹ ، بٹلر، شین واٹسن ، آندرے رسل ، سینٹ نر، ویلی اور اشیش نہرا ، سیموئل بدری اور بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان کو بطور 12 ویں کھلاڑی کے شامل کیا گیا ہے ۔

ورلڈ ٹی ٹوینٹی الیون میں انگلینڈ کے 4 ، بھارت اورویسٹ انڈیز کے 2،2 ، جبکہ جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا ایک ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے ۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کوئی بھی کھلاڑی ورلڈ الیون کا حصہ نہیں بن سکا ۔

Source :- http://www.express.pk/story/484740/