Akela Wazir-e-Azam Kuch Nahin Kar Sakta:- Nawaz Sharif

Posted on December 30, 2015



کوئٹہ (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے ہم سب اکٹھے ہیں‘ پاکستان اور بھارت کے مابین تنازعات حل ہونے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق ژوب ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اکیلا وزیراعظم مسائل حل نہیں کرسکتا سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا خوشی ہے کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کا سب نے ملکر سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے امریکی صدر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ صدر باراک اوباما نے بھی تدبر اور فہم و فراست سے ایران کے ساتھ جوہری تنازع حل کیا۔ تنازعات کے حل سے پاکستان اور بھارت کے عوام خوشحال ہونگے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان بھارت کے درمیان تعلقات ڈی ریل نہیں ہونگے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کی حالیہ بہتری میں میڈیا کا کردار مثبت رہا۔

Source:- http://92newshd.tv/urdu/%D8%A7%DA%A9%DB%8C%D9%84%D8%A7-%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%A7%D8%A6%D9%84-%D8%AD%D9%84-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%B1-%D8%B3%DA%A9%D8%AA%D8%A7/