برطانیہ میں آنے والا حالیہ سیلاب اور مقامی پاکستانیوں کا احسن اقدام

Posted on December 29, 2015



گزشتہ کچھ دنوں سے برطانیہ میں شدید بارشوں کے باعث ملک کا ایک بڑا حصہ سیلاب کی زرد میں ہے. موجودہ حکومت نے کچھ عرصہ پہلے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بجٹ میں بڑی کٹوتی کی جس کے باعث امدادی سرگرمیوں متاثر ہوئی اور عوام حکومت سے شدید ناخوش ہیں.
اس موقع کا برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور امدادی کاموں میں رضاکارانہ طور پر شامل ہو کر بڑی تعداد میں پولیس اور دیگر انتظامیہ کی معاونت میں مرکزی کردار ادا کیا. مسلمان رفاعی ادارے جن میں Amir khan foundation,islamic relief, SKT مقامی لوگوں کے لیے اشیاء خورد و نوش، گرم کپڑے گھر گھر فراہم کر رہے ہیں اور گھروں اور گلیوں کی صفائی میں بھرپور مدد کر رہے ہیں. مقامی لوگ مسلمانوں کے اس اقدام سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور مقامی میڈیا بھی کچھ حد تک اسکو کوریج دے رہا ہے. یہ سب ایک ایسے سال کے اختتام پر ہوا جس میں مسلمانوں کا جینا حرام ہو چکا تھا اور تقریباً اکثریت مسلمانوں سے نفرت کی حد تک ناپسندیدگی کا اظہار کرنا شروع ہو گئی تھی.میں ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے عمل سے لاکھوں مسلمانوں کا حقیقی چہرہ عوام کے سامنے پیش کیا اور اسلام کے اصل پیغام کو اپنے عمل سے دوسروں کی رہنمائی کے لیے ایک مثال بنایا.