A Bullet Proof Car For Reham Khan??

Posted on December 11, 2015



اسلام آباد لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کےلئے بلٹ پروفگاڑی کی خریداری کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کےلئے بلٹ پروف کی گاڑی کی خریداری کےلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور یہ گاڑی خریدے جانے کے بعد ریحام خان کے حوالے کر دی جائے گی، جسے وہ استعمال کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ریحام خان جب لاہور میں ٹی وی پروگرام کریں گی تب بھی بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں گی اور اس کے علاوہ مختلف موقعوں پر بھی یہ قیمتی گاڑی ان کے زیر استعمال ہو گی۔ واضح رہے کہ ایک نجی ٹی و ی چینل نے بھاری
معاوضے پر ریحام خان سے بطور اینکر پرسن معاہدہ کیا ہے اور تبدیلی کے عنوان سے ان کا پروگرام جلد آن ایئر ہو گا

Source:- http://www.dailykhabrain.com.pk/archives/15554