پی ایس ایل نے 308 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے ہوگا

Posted on December 10, 2015




لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے ایونٹ کیلئے 308 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، ایونٹ میں شامل پانچوں ٹیمیں ڈرافٹنگ کے ذریعے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ21 اور 22 دسمبر کو ہوگی جس میں پی ایس ایل کی پانچوں ٹیمیں کھلاڑیوں کا انتخاب کرسکیں گی۔پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کانا م شامل کرلیا گیا ہے جبکہ محمد آصف اور سلمان بٹ کو شامل نہیں کیا گیا۔ پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کو پانچ کیٹگریزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ 308کھلاڑیوں میں پاکستان کے بعد سب سے زیادہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد 59 ہے ۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیزکے 38، سری لنکا کے 22اور آسٹریلیاکے 10 کھلاڑیوں کے نام پی ایس ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

Source:- http://dailypakistan.com.pk/sports/10-Dec-2015/305497