Kargil war Victory Of Pakistan Pakistan planned to drop nuclear bomb on India;- CIA Report

Posted on December 4, 2015



1999ءمیں کارگل کی جنگ کے زمانے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا تھا اور ممکنہ طور پر انہیں استعمال بھی کیا جاسکتا تھا۔
امریکی نیشنل سیکیورٹی کاﺅنسل کے سابقہ رکن بروس ریڈل کے حوالے سے بھارتی نشریاتی ادارے IBNنے بتایا ہے کہ 4 جولائی 1999ءکو امریکی خفیہ ایجنسی CIAنے صدر بل کلنٹن کو پیش کی گئی ٹاپ سیکرٹ رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب کی تیاری کررہا تھا اور کارگل کی جنگ میں ان کا استعمال عین ممکن تھا۔ بروس ریڈل کے مطابق ایٹمی جنگ کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے پاکستان پر پیچھے ہٹنے کے لئے دباﺅ ڈالا جس کے نتیجے میں ناصرف کارگل کی جنگ کا اختتام ہوا بلکہ خطے میں ایٹمی تباہی کا خطرہ بھی ٹل گیا۔
بروس ریڈل کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارگل میں جنگ بندی کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کو پرویز مشرف کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑاجس کے نتیجے میں ناصرف ان کی حکومت ختم کردی گئی بلکہ انہیں دس سال جلاوطنی میں بھی گزارنے پڑے۔
واجپائی نے اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کو خط لکھا جسکے بعد امریکا نے پاکستان پر پیچھے ہٹنے کے لئے دباﺅ ڈالا