یکم محرم اور سائیں سرکار۔۔۔۔۔

Posted on October 16, 2015



یکم محرم اور سائیں سرکار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملک ریاست
چونکہ کل نیوز سننے کا موقع نہیں ملا تھا کہ کوئی خبر پتہ چلتی اس لیے رات گئے فیس بک پر آن ہوا تو ایک بھائی کا” قائم علی شاہ “کے بارے تعریفانہ سٹیٹس دیکھا تو یک دم چونک گیا ۔۔کیونکہ فیس بک کی دنیا میں سبھی کے حامی بھی مل جاتے ہیں اور مخالفین بھی۔۔۔ لیکن اگر آج تک کوئی نہیں دیکھی تو سائیں قائم علی شاہ کا کوئی حمایتی نہیں دیکھا۔۔۔
بات کھلنے پر پتہ چلا تو حیران ہونے میں کوئی تعجب نہیں ہوا کیونکہ بات ہی ایسی تھی کہ اس پر حیران ہوا جائے۔۔۔۔ سائیں سرکار نے پہلی بار آج یعنی یکم محرم الحرام کو حضرت عمررضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے دن کراچی میں سرکاری چھٹی کا اعلان کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی سندھ کا جضرت عمرکی یوم شہادت پر چھٹی کے اعلان کو معمولی نہ سمجھا جائے۔۔۔۔ یہ ایک بہت بڑا اعلان ہے کیونکہ کے سندھ کابینہ میں اکژیت ان ناہنجاروں کی ہے جوجضرت عمر کو نعوذبااللہ مسلمان ہی نہیں مانتے۔۔۔ اس لیے یہ اعلان ہونا خلاف توقع اور حیرت کا باعث ہے۔۔۔ بحرحال ہم دعا گو ہیں کہ اللہ سائیں سرکار کو اس کا پورا اجر دے۔۔۔۔۔
خلفائے راشدین حضور اکرم صلی اللہ و علیہ وسلم کے دنیا کے سب سے عزت دار لوگ ہیں تمام مسلمان ان کی قدر دل و جان سے کرتا ہے۔۔۔ کرے بھی نہیں تو کیوں؟ نبی علیہ السلام کے بعد یہ جلیل القدر صحابہ ہی تھے جہنوں نے اسلام کوانکے بعد افریقہ کے جنگلوں اور چین تک پہچایا ۔۔۔۔۔۔
بحیثیت مسلمان صحابہ ہمارے ہیرو ہیں۔۔۔ اور قومیں اپنے پیرو کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔۔۔۔ اور یہ ہیرو تو نہ صرف ہمارے ہیرو ہیں بالکہ اللہ اور اللہ کے رسول کے بھی ہیرو ہیں۔۔۔ اس لیے حکومت سے گزارش ہے کہ جہاں قومی ہیرو کو سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے اسی طرح ان اسلامی ہیرو یعنی خلفائے راشدین کو بھی سرکاری سطح پر چھٹی کا اعلان کر کر منایا جائے ۔۔۔ شکریہ