اہلیان لیاری نے بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی زرداری کی سیاست کو دفن کردیا۔ حبیب جان

Posted on October 11, 2015



اہلیان لیاری نے بلدیاتی الیکشن سے قبل زرداری پارٹی کو جس شاندار انداز سے الوداع کیا ہےوہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ نیب زرداری کے اصطبل میں مربہ کھانے والے گھوڑوں کا بھی احتساب کریں۔ سندھ اور باالخصوص کراچی کے لوگ لیاری والوں کے نقشہ قدم پر چلتے ہںوئے کرپٹ سیاسی جگادریوں سے جان چھڑائیں۔ حبیب جان
——————————————————————————————————————–
فرینڈز آف لیاری انٹرنیشنل کے کنونئیر حبیب جان نے لندن سے جاری بیان میں میں اہلیان لیاری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہںوئے کہا کہ آپ لوگوں نے بلدیاتی الیکش سے قبل ہی کرپٹ اور نااہل لوگوں کو آئینہ دکھاکر ثابت کردیا کہ لیاری کے لوگ جمہوریت پسند بھٹو کے جیالے ہیں لیکن کسی زرداری کے اصطبل کے گھوڑے نہیں۔ حبیب جان نے انتہائی غمگین انداز میں کہا کہ اہلیان لیاری آج بھی کراچی آپریشن کے نام پر لیاری میں کشت و خون کی ہںولی کھیلنے والوں کے مظالم نہیں بھولے ہیں ہمارے در و دیوار آج بھی خون آلود ہیں مائیں اپنے پیاروں کے غم میں اب بھی ماتم کدہ ہیں میری بہنیں بیوگی کی چادریں اوڑھے افسردہ ہیں بچے خوبصورت مستقبل سے بےنیاز ہںوکر زمانہ کی گرم تپتی دھوپ میں سرگرداں ہیں۔
حبیب جان نے پاکستان پیپلز پارٹی زرداری گروپ پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہںوئے کہاجس پارٹی کو ضیاءالحق کی سختیاں اور مظالم ختم نہیں کرسکے اس پارٹی کو زرداری اور اس کے حواریوں نے اپنی کرپشن اور اقربا پروریوں سے چند بنگلوں تک محدود کردیا۔ جس پارٹی کی ٹکٹ لینے کیلئے لوگ قطاریں لگایا کرتے تھے آج کوئی ٹکٹ لینے والا نہیں ہے۔
حبیب جان نے سندھ اور کراچی کے دیگر علاقوں ملیر گڈاپ کیماڑی ابراہیم حیدری سلطان آباد یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن ماڑیپور لانڈھی کورنگی لیاقت آباد ناظم آباد سندھی ہںوٹل بھنگوریہ گوٹھ میں آباد جیالوں اور جمہوریت پسند دوستوں سے اپیل کرتے ہںوئے کہا کہ شہید بھٹو کا فلسفہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے لہذا اب وقت آگیا ہے ہم اپنی طاقت سے ان بدمست آوارہ کرپٹ ہاتھیوں کا بلدیاتی الیکشن میں صفایہ کرتے ہںوئے سیاسی جگادریوں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جان چھڑالیں۔
حبیب جان نے نیب کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور گرفتاریوں کو ناکافی قرار دیتے ہںوئے کہا کہ پاکستان کو کھوکھلا کرنے والوں کے خلاف بغیر کسی تفریق اور لحاظ کے کاروائی عمل میں لائی جائے۔ حبیب جان نے مطالبہ کرتے ہںوئے کہا کہ نیب نواز شریف کے امراءجاتی اور الطاف کے آشرم میں پناہ لینے والے اور زرداری کی ریس کورس میں بھیٹنے والے بکیوں کے ساتھ ساتھ زرداری کے اصطبل میں مربہ کھانے والے گھوڑوں کا بھی احتساب کرے جو مربہ کھا کھاکر سانڈ بن گئے ہیں۔
حبیب جان نے آخر میں الیکشن کمیش پاکستان سے مطالبہ کرتے ہںوئے کہا کہ کراچی اور لیاری میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حفاظت کیلئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں اور سرکاری افسران کو حکومتی مشینری کے استمعال سے روکا جائے۔

حبیب جان
لندن مورخہ ١٠ اکتوبر