ایرانی فورسز کی فائرنگ، 4 لیویز اہلکار زخمی

Posted on October 4, 2015 Articles



روزنامہ پاکستان
02-october-2015
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں لیویز کی گشتی گاڑی پر ایرانی فورسز کی فائرنگ سے چار لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمش
نر ماشکیل نصیر جتک کے مطابق یہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی ایرانی سرحد سے متصل علاقے بچہ رائی میں پیش آیا لیویز حکام کے مطابق ایرانی فورسز کے اہلکاروں نے یہ حملہ پاکستانی حدود میں گھس کر کیا جس کے دوران وہ لیویز اہلکاروں سے 5 عدد کلاشنکوف و راﺅنڈز اور ان کے موبائل فونز و دیگر اشیاءبھی چھین کر لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ ضلع واشک کے انتظامیہ کی جانب سے ایرانی حکام کو احتجاجی مراسلہ بھی ارسال کرکے وضاحت طلب کی گئی۔