جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت۔۔۔۔۔۔۔ ملک ریاست

Posted on September 19, 2015 Articles



جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت۔۔۔۔۔۔۔ ملک ریاست
ان دنوں ایک بحث بہت ذوروں پر کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہیے کہ نہیں؟ کچھ حضرات کہہ رہے ہیں کہ نہیں ملنی چاہیے جبکہ زیادہ لوگوں کا خیال ہے کہ ملنی چاہیے۔۔
جہاں تک جنرل راحیل شریف کا تعلق ہے تو وہ ایک نہات ایماندار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ایکٹو بھی ہیں۔۔ وہ ویثنری آدمی ہیں اور کچھ کر دیکھانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔۔۔۔ وہ دن رات محنت کرنے والے لوگوں میں سے ہیں۔۔ اور اپنا فرض بخوبی نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔۔۔ سب سے بڑھ کر وہ دلیر آدمی ہیں ۔۔۔ شائد اسی لیے کہ ان کی رگوں میں شہیدوں کا خون دوڑتا ہے۔۔۔ اور وہ بھی میجر عزیر بھٹی اور میجر شیبر شریف کی طرح امر رہنا چاہتے ہیں۔۔۔۔
شائد کچھ لوگ ان سے خائف ہیں اس لیے وہ مخالفت کر رہے ہیں ورنہ ساری قوم چاہیتی ہے کہ ان کی حالیہ کارگردگی کی بنا پر انھیں توسیع ملنی چاہیے۔۔ تا کہ ملک بھر میں جاری اپریشن چاہیے وہ دہشت گردوں کے خلاف ہیں کہ شدت پسندوں کے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہیں یا بھتہ خوروں کے۔۔۔ یہ سارے اپریشن بلا کسی وقفے کے جاری رہنے چاہیے اور یہ اسی صورت میں ممکن لگتا کہ راحیل شریف اپنی سیٹ پر قائم رہیں۔۔۔
کچھ لوگوں کے نزدیک قیادت تبدیل ہونے سے فرق نہیں پڑتا ۔۔۔۔ لیکن فرق تو پڑتا ہے ۔۔۔۔ جیسے حنرل کیانی اور جنرل راحیل میں فرق ہے ۔۔۔ ہیں تو دونوں جنرنیل لیکن دونوں کی قیادت میں زمیں آسمان کا فرق ہے۔۔۔ ایک صرف فوجیوں کی بلڈنگ بنانے میں ہی لگے رہے جبکہ دوسرے ملک سے ہر قسم کا گند صاف کرنے میں مصروف عمل ہیں۔۔۔۔۔۔
اس لیے ان حالات میں جنرل راحیل شریف کو ملازمت میں توسیع ملنی چاہے تاکہ ان کی قیادت میں ہی یہ سب اپریشن مکمل ہوں ۔۔۔ شکریہ