شکریہ راحیل شریف۔

Posted on September 14, 2015



“شکریہ راحیل شریف”۔۔۔۔۔ ملک ریاست
کچھ دنوں سے سوشل میڈیا بشمول فیس بک توئیٹڑ پے ایک لفظ شرارتن انداز میں لکھاجا رہا ہے ۔۔۔۔ کوئی بھی بات ہو،کہیں کی ہو اور کیسی ہی ہو آخر میں “شکریہ راحیل شریف” لکھ دیا جاتا ہے۔۔ یہ بات حکمران جماعت کے حمایتوں کو بطور طنزیہ انداز میں تنگ کرنے کی نیت سے لکھی جارہی ہے۔۔۔۔۔ اس کا مطب ہے کہ حکومت کچھ بھی نہیں کر رہی ۔۔ملک کے اندر جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ راحیل شریف صاحب ہی کرر ہے ہیں۔۔۔۔
اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ جنرل راحیل شریف صاحب ایک انتہائی قابل ، محنتی اور ایماندار جنرنیل ہیں۔۔۔یہ ان ہی کی بدولت ممکن ہوا کہ ملک میں پہلی بار جرنیلوں کے خلاف کروائی کی گئی ہے ورنہ آج سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔۔۔اس کاروائی کے بعد ان کے عزم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ غلط کام چاہیے فوجی کرے یا سویلین اس کے خلاف کاوائی ہو گی۔۔۔
اور یہ “جرنل راحیل” کا ہی شاخسانہ ہے کہ اس وقت ملک کی مجوعی فضا پرامن ہے ،ملک بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں چل رہی ہیں۔۔ کراچی کی روشنیاں بھی کسی حد تک بحال ہو گئ ہیں۔۔۔ شمالی و جنوبی وزیرستان جو کہ دہشت گردوں کی جنت بن چکی تھی وہاں بھی کرکٹ میچ منعقد ہو رہے ہیں۔۔۔۔ دشت گردوں اور معصوم لوگوں کے قاتلوں کو چھپنے کے لیے جگہ نہیں مل رہی ہے۔۔۔
یہ سب باتیں اپنی جگہ درست مگر اکیلا جنرل راحیل شریف بھی کچھ نہیں کر سکتا۔۔۔۔ اسے حکومت اور پولیس کی طرف سےمکمل سپورٹ حاصل ہے۔۔۔ پارٹی وابستگی اپنی جگہ لیکن سچ لکھنے میں کوئی خوف نہیں” آرمی چیف” وزیر دفاع کے ماتحت ہوتا ہے اوروہ کوئی ایسا بیان یا کام نہیں کر سکتا جو حکومتی پالیسی نہ ہو۔۔۔۔ اس لیے ہر بات کا کریڈٹ راحیل شریف کو دینا زیادتی ہو گی۔۔۔
اس وقت حکومت اور آرمی میں جرائم کے خاتمے کے لیے مکمل ہم اپنگی پائی جاتی ہے۔۔۔ اس لیے سازشی عناصر حکومت اور آرمی میں غلط فہمیاں پھیلانے کے لیے مختلف حربے استعال کر رہے ہیں ۔۔۔ ہمیں کسی قسم کی سازش میں شریک عمل نہیں ہونا چاہیے۔۔۔شکریہ