ٹائنز

Posted on August 31, 2015 Articles



ٹائنز ۔۔۔۔۔۔ ملک ریاست
چونکہ میرا اپنا بھی ماضی میں ٹائنز کمپنی سے تعلق رہا ہے اور میرے وہاں پر کچھ دوست بھی ہیں جن سے وقعتا فوقعتا بات بھی ہوتی ہے ۔۔۔ اس لیے جب میں ان کے خلاف لکھتا ہوں کہ وہ برا مان جاتے ہیں۔۔۔ اور طرح طرح کی دلیلیں بھی دیتے ہیں۔۔۔۔۔
میں کہتا ہوں کہ اگر خدا نخواستہ ٹائنز کا کام ٹھیک ہے جو کسی طرح بھی نہیں ہے۔۔۔ اور شرعی اصولوں کے مطابق بھی ہے جو کہ بالکل نہیں ہے کیونکہ پاکستان کے تمام مسالک کے علماء سمیت سب ہی اسے حرام قرار دے چکے ہیں ۔۔۔اس کے باوجود بھی اس پر پابندی لگنی چاہیے۔۔ کیونکہ
ہمیں کسی شاٹ کٹ پے یقین کر کے راتوں رات ارب پتی بن جانے کی خواہش دل میں نہیں رکھنی چاہیے۔۔ بلکہ ہمیں محنت اور تعلیم حاصل کرنی چاہیے کیونکہ اگر اقوام عالم کےساتھ چلنا ہے یا دنیا میں ترقی کرنی ہے تو ہمیں اس طرح کے اوجھے پتھکنڈوں میں نہیں پڑنا چاہیے بالکہ اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔۔۔۔
اور” ٹائنز” والوں کے نزدیک تعلیم کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔۔۔ ان کے نزدیک تعلیم ضروری نہیں صرف یہ ضروری ہے کہ کس طرح لوگوں کو پاگل بنایا جائے۔۔۔ کس طرح سادہ لوح لوگوں کو اپنی باتوں کی جال میں پھنسا کر دفتر تک لائے جائے ۔۔۔۔ اور کس طرح لوگوں کو دھوکہ دیا جائے ۔۔۔
ادھر تو ڈاکڑ بننے کے لیے ایم بی بی ایس کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹائنز میں آپ 5 ماہ بعد ڈاکٹر بن جاتے ہیں اور آپ کو لوگوں کی زندگیوں سے کیھلنے کا پورا حق حاصل ہو تا ہے۔۔۔۔۔
ٹائنز کوئی کمپنی نہیں یہ ایک مافیا ہے جو پورے پاکستان میں سرگرم عمل ہے ۔۔۔۔ اس لیے اس پے فورا پابندی لگائی جائے ۔۔۔ نہیں تو بصورت دیگر یہ ہر گھر تک پہچ جائے گی ۔ اور کسی طرح پہچ بھی چکی ہے۔۔۔ شکریہ