پاکستانی پرچم

Posted on August 30, 2015 Articles



پاکستانی پرچم۔۔۔ ملک ریاست
آجکل نیوز سننے میں بڑا مزا آتا ہے ۔۔۔ کوئی نہ کوئی حوصلہ افزا خبر ملتی ہی رہتی ہے۔۔کبھی کسی وزیر کو اور کبھی کسی بڑے افسر کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور اس سے بڑھ کر آرمی چیف کی ولولہ انگیزی بھی ٹی وی پر دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔۔۔ کہ کوئی تو ہے جس نے سچے جزبے سے ملک کی مجموعی فضاء کو پرامن بنانے کی ٹھان لی ہو۔۔
آبھی ایک تصویر انکھوں سے گزری جس میں بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹتی میں پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا ۔۔۔۔
یہ ایک خوش آئند خبر ہے اور انشاءاللہ مجھے اللہ پر مکمل بھروسہ ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاک فوج کی کوششوں سے پورے ملک میں حکومت کی رٹ بحال ہوگی ۔۔ چاہے تو فاٹا ہو وانا ہو یا فانا ، بلوچستان کا کوئی دور دراز علاقہ ہو یا کوئی ایجنسی ہر جگہ سبز حلالی پرچم ہو گا اور اس پرچم کے ساٰئے تلے ہم سب ایک ہوگے ۔۔ اور ہماری آواز میں دینا کی آواز ہو گی انشاءاللہ