” پاکستان نعمت خدا وندی “

Posted on August 16, 2015



“پاکستان انعام خدا وندی ”
آج ہم یوم آزادی منارہے ہیں یہ پاکستان الللہ کا خاص انعام ہے مسلمانان برصغیر کے لیے ۔ دنیا میں مذہب اور نظریہ پر پہلی ریاست مدنیہ منورہ بنی اور پھر دوسری مملکت خداداد پاکستان بنی ۔ پاکستان کا وجود یوں ہی نیں ہوا یہ ایک نظریہ کی بنیاد پر وجود میں ایا۔ وہ نظریہ تھا کہ مسلمان ایک الگ قوم ہیں ۔ مسلمانون کو ایک الگ وطن چاہیے جہاں وہ آزادی سے اپنے دین اسلام کے مطابق زندگی بسر کر سکیں ۔جہاں ہر کسی کو مکمل مذہبی ، معاشرتی ،اور معاشی آزادی ہو ۔ لاکھوں مسلمانون نے اپنی جان ، مال ،عزت گھر بار سب گچھ قربان کیا اور اعلان کیا کہ
” پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا الللہ ”
پھر 14 اگست 1947 کو مذہب اور نظریہ کی بنیاد پر ایک ملک وجود میں آیا جسے دنیا نے پاکستان کے نام سے دیکھا ۔
آج ہم شاید محسوس نیں کرسکتے اس آزادی کو اور اس آزادی کی قیمت کا اندازہ نیں لگا سکتے کہ اس کے حصول کے لیے کیا کیا نیں دیا ہمارے آباواجدا نے ۔
آج جس پاکستان میں ہم آزادی سے گھوم رہے ہیں اسکی بنیادوں میں لاکھوں لوگوں کا خون شامل ہے ۔
آج جو ہم آزادی سے نماز پڑتے ہیں ان ہمارے سجدوں کی حلاوت میں لاکھوں ماں، بہن اور بیٹیوں کی عزت کی قربانیاں شامل ہیں ۔
یہ پاکستان الللہ کا انعام ہے اگر اسکی بے قدری کی تو کہیں یہ نعمت چھن نہ جاے ۔
آزادی کی قمیت اگر پوچھنی ہو تو پوچھو کشمیر اور فلسطین والوں سے کہ آزادی کیا ہوتی ہے ۔
آج ہر طرف ظلم وستم کا بازار گرم ہے ۔ نہ جان محفوظ ، نہ مال محفوظ ، نہ عزت محفوظ، نہ ایمان محفوظ ۔ کہیں غربت میں غریب کا بیٹا اور بیٹی بکتی ہے ۔کہیں انصاف بکتا ہے ۔کہیں عدل بکتا ہے ۔ کہیں عزتیں بکتیں ہیں ۔کہیں علم و قلم بکتے ہیں ۔ اور کہیں ایمان بکتے ہیں اور تو اور کہیں حاکم بکتے ہیں ۔ حکمران اس کو گھدوں کی طرح نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں ۔ مگر یہ پاکستان ابھی تک قائم ہے کیوں کہ یہ الللہ کا انعام ہے ۔
دوستوں آؤ آج عہد کریں کہ اس الللہ کی نعمت کا شکر ادا کریں گے اور
“اے وطن تو عظیم ہے تجھے عظیم تر بنایں گے ”
اب بھی وقت نیں گیا آؤ الللہ سے کیا ہوا عہد وفا کریں ۔
وگرنہ “ہماری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں ”
آؤ آج عہد کریں کہ پاکستان سے ظلم و ستم ،لا قانونیت ، بے انصافی ، دہشت گردی ،اقراپروری ، رشوت ستانی ،بے ایمانی و بد دیانتی ، اور ظالم حکمرانوں کا خاتمہ کریں گے ۔
ماڈل ٹاون و قصور اور اس جسے ہر ظلم کے خلاف بغاوت کریں گے ۔
جو حکمران پاکستان کو دوسروں آگے کوڑیوں کے باو بیچ رہے ہیں ان بے غیرتوں کے خونی پنچوں سے اپنا پاکستان آزاد کریں گے ۔
پاکستان کا مطلب کیا ؟
لا الہ الا الللہ
ہمارا رہنما کون ؟
محمد رسول الللہ
ہماری منزل کیا ؟
اسلامی جہموری فلاحی پاکستان
پاکستان کس کا ؟
ہر امیر وغریب ، ہر رنک ونسل ، ہر مذہب و مسلک کا پاکستان ۔
تمارا پاکستان ہمارا پاکستان ۔
پاکستان زندہ آباد
از
محمد خلیفہ