پاکستان کی آزادی کرپٹ سیاستدانوں اور مفادپرست اسٹبلشمنٹ کے ہاتھوں یرغمال ہے

Posted on August 13, 2015



پاکستان کی آزادی کرپٹ سیاستدانوں اور مفادپرست اسٹبلشمنٹ کے ہاتھوں یرغمال ہے۔
قائد اعظم کے پاکستان کو بچانے کیلئے نوجوانوں کو آگے آنا ہںوگا وطن کی محبت اور آزادی کی اہمیت پردیسں میں زیادہ شدت سے محسوس ہںوتی ہیں۔ حبیب جان
——————————————————————————————————————–
فرینڈز آف لیاری انٹرنیشنل کے مرکزی کنوئینر حبیب جان نے جشن آزادی کے موقع پر اہلیان وطن کو مبارکباد دیتے ہںوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت خداوندی ہے اور ہمیں اس نعمت پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہںوتے ہںوئے قائد اعظم محمد علی جناح سمیت ان ہزاروں لاکھوں تحریک پاکستان کے کارکنان اور رہنماؤں کا ممنون اور مشکور ہںونا چاہئیے جنھوں نے اپنا کل قربان کرکے ہمارا آج شاندار کردیا۔
حبیب جان نے پاکستان اور دیار غیر میں آباد خاندانوں سے مخاطب ہںوتے ہںوئے کہا کہ آج قائد اعظم کے پاکستان کو شدید خطرات نے گھیر رکھا ہے ہمارے کرپٹ سیاستداں اور اسٹبلشمنٹ کے ہاتھوں ہماری آزادی یرغمال ہے۔ آئے دن سیاستدانوں اور اسٹبلشمنٹ کی کرپشن چور بازاری کے قصے زبان عام ہیں۔ چوروں اور ڈاکوؤں نے اپنی اپنی باریاں لگائی ہںوئی ہیں ایک دوسرے کو حاجی اور قاضی بول کر پاکستان کے اٹھارہ کڑوڑ عوام کو دن رات بیوقوف بناکر وطن کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے ایسے میں ہر ایک کی اور بالخصوص نوجوانوں کی زیادہ ذمہ داری بنتی ہیں کہ آگے آکر قائد اعظم کے پاکستان کی اور اپنی آزادی کی حفاظت کریں۔
حبیب جان نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوجوانوں کو اپنے آپ کو بین الاقوامی سیاسی حالات اور دیگر تبدیلیوں کے مدنظر رکھ کر اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہںوگا۔ کیونکہ آزادی کی اہمیت کا اندازہ وطن سے دوری کے بعد ہی صحیح معنوں میں محسوس ہںوتا ہے اور کوئی ہم سے ہمارا حال جانیں کہ ہم دھرتی سے دور رہ کر کس کرب اور اذیت میں مبتلا رہتے ہیں۔
حبیب جان نے موجودہ سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے اب تک کہ کردار کو سراہتے ہںوئے کہا کہ ماضی کے آمروں نے پہلے پاکستان کے نعروں کی آڑ میں وطن عزیز کا چہرہ مسخ کرتے ہںوئے ہماری آزادی کو داؤ پر لگادیا۔ آج پاکستان میں بہت ساری خباحشتیں ان ہی آمروں کی مرہںون منت ہیں۔ حبیب جان نے امید کا اظہار کرتے ہںوئے کہا کہ ہمیں یقین کامل ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بغیر کسی مصلحت اور مفاہمت کے کرپٹ سیاستداں اور اسٹبلشمنٹ کے خلاف جاری آپریشن کو جاری و ساری رکھیں گے اور قائد اعظم کے پاکستان کو حقیقت کا روپ دیں گے۔
قائداعظم زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔