داعش IsIs افغانستان میں

Posted on August 11, 2015



داعش IsIs افغانستان میں ۔۔۔۔۔۔ ملک ریاست
گزشتہ دن افغانستان میں داعش کی انتہائی بزدلانہ اور جہالانہ کاروائی سامنے آئی ہے۔۔۔اس ویڈیو میں وہ لوگوں کو بموں سے اڑا رہے ہیں۔۔۔ کو دیکھ کر میرے پاوں تلے سے زمین نکل گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں پریشانی و بے چینی کےعالم میں ڈوبا جا رہا ہوں کہ یہ تنظیم آج افغانشان میں پہنچ گئی تو کل کو ان کا ہدف پاکستان ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں جو جو کاروائیاں ہو رہی ہیں وہ وقت کی ضرورت ہیں ۔۔۔ ان کے خلاف مختلف حلقوں سے احتجاج بلند ہو رہا ہے پر میں کہتا ہوں کہ فوج اور سیکورٹی اداروں کواپنا کام خوش اسلوبی سے اور بغیر کسی پریشر کے مکمل کرنا چاہیے۔۔۔ کسی قسم کا پریشر برداشت نہیں کرنا چاہیے۔۔۔۔۔
اس کے ساتھ ساتھ ملک میں پائیدار اور دیرپا امن اور دہشت گردی پر قابو پانے کے لیَے صرف چھاپوں سے مسئلہ حل نہیں ہو گا ۔۔۔ اس کے لیے لوگوں کی ذہنیت بدلنا ہو گی ۔۔۔ ہم جتنی مرضی ہے سختی کر لیں۔۔۔ جب تک سوچ نہیں بدلے گی ۔۔۔ اس وقت تک امن نہیں آ سکے گا۔۔۔
دنیا میں اسلام قتل و قتال یا جہاد سے نہیں ، معجزات سے نہیں ۔۔۔ دعوت سے اور اخلاق سے پیھلا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ جہاد سے اسلام کی حفاظت ہوتی ہے ۔۔۔ اور یہ جو خون کی ہولی کیھلی جا رہی ہے یہ جہاد نہیں فساد ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اس لیے میں
میں اپنے مذہب سے لگاو رکھنے والے دوستوں سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ خدا کہ لیے ان لوگوں کے لئے اپنے دل و دماغ سے ہمدردی نکال دیں۔۔۔ یہ اسلام کا پرچار نہیں ۔۔۔ دنیا میں فساد فی سیبل اللہ کے لیے کام کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
پوری دنیا میں جہاں کہیں یہ تنظیم موجود ہے تمام جہگوں پر ان کا نشانہ صرف مسلمان ہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ صرف نظریات کی بنیاد پر اپنے مسلمان بھائیوں کو مارنا کہاں کا اسلام ہے؟۔۔۔۔۔ کیا اسلام میں مخالفت کی سزا صرف موت ہے؟
یہ لوگ اپنے مخصوص نظریات اور سوچ کے باعث دنیا میں دہشت کی علامت بن چکے ہیں۔۔۔۔۔ اور اس طرح بے درردی سے انسانیت کا قتل کر کے اسلام دشمنی میں اپنی مثال آپ ہیں۔۔۔ یہ فسادی اسلام کے ہمدرد نہیں بلکہ اس طرح لوگوں کو قتل کر کے یہود و نصارا کا کام آسان کر رہیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ