عظیم لوگوں کو جانئے ۔۔۔ بھارتی درسی کتب میں قائد اعظم اور مشرف شامل

Posted on July 29, 2015



عظیم لوگوں کو جانئے ۔۔۔ بھارتی درسی کتب میں قائد اعظم اور مشرف شامل
نئی دہلی (بدر کاظمی) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بال ٹھاکرے کے دور میں جبکہ شو سینا حکومت میں شامل اور ممبئی میونسپل کارپوریشن پر اسکی حکمرانی تھی، اس وقت قائد اعظم محمد علی جناح کو مہاراشٹر حکومت نے جنگ آزادی کا ایک عظیم ہیرو قرار دیتے ہوئے مہاراشٹر رتن کا خطاب دیا تھا۔ اب مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت نے اسکول کے نصاب کی تیسری جماعت کی کتاب میں جنرل پرویز مشرف کو عظیم لوگوں میں شمار کیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ کتاب حکومت ہند کے مرکزی تعلیمی ادارے نیشنل کاو¿نسل ایجوکیشنل ریسرچ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام اشاعت پذیر ہوئی ہے اور پنکج جین اس کتاب کے مصنف ہیں۔ اخلاقی تعلیم اور جنرل نالج کی اس کتاب کے دوسرے حصہ کے باب 8 میں جنرل پرویز مشرف کو ”مہا پرش“ لکھاگیا ہے۔ اس باب میں چھ تصویریں دی گئی ہیں جن کا عنوان ہے “عظیم لوگوں کو پہچانیں” اور جنرل پرویز مشرف کی تصویر، مسز سونیا گاندھی جو کانگریس کی سب سے طویل عرصے تک صدر رہی ہیں اور وزارت عظمٰی کو ٹھکرانے اور دلائی لامہ کی طویل جدوجہد کی بنا پر ساتھ ساتھ لگائی گئی ہیں۔ اس کتاب کو دہلی کے پبلشرز نے شائع کیا ہے۔ یہ کتب ہندوستان کی وسعت فکر ونظر اور ظرف کامظاہرہ ہے تو دوسری طرف اس بات کا ثبوت بھی کہ عظیم لوگ وہ ہوتے ہیں جن کا دوست اور دشمن سب اعتراف کریں۔ یہی عظمت کی پہچان ہے