Iran Threatens To Attack Saudia Arabia.

Posted on April 20, 2015 Articles



تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر احمد رضا بوردستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر سعودی عرب نے حوچی باغیوں کیخلاف فوجی کاررروائی بند نہ کی گئی تو تہران ریاض کیخلاف فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا ۔ویب سائٹ العربیہ کے مطابق ایران کے ٹی وی چینل ’العالم ‘جو کہ عربی زبان میں نشریات نشر کرتاہے ا س کی ویب سائٹ پر جاری ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بریگیڈیئربوردستان نے ’ایران سے ‘گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب سے کشیدیگی نہیں چاہتالیکن ریاض سعودی عرب کو بھی حوثی باغیوں کیخلاف یمن میں جاری آپریشن بند کرنا ہوگا ۔
ا ن کا کہناتھا کہ سعودی عرب نے یمن میں حوثیوں کے خلاف جاری لڑائی بند نہ کی تو جنگ کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے۔ ایسے میں ہمیں بھی سعودی عرب کے خلاف فوجی کارروائی پر مجبور ہونا پڑے گا۔
خیال رہے کہ ایرانی فوجی عہدیدار کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثیوں کے خلاف “فیصلہ کن طوفان” آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے تاہم ایران اور اس کے حلیف بعض ممالک یمن میں سعودی عرب کے فوجی آپریشن کے خلاف ہیں۔
سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بریگیڈیئر علی رضا بوردستان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو جنگ کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ اس لیے سعودی عرب کی فوج ایک نا تجربہ کار عسکری گروپ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی۔ ریاض حکومت کے لیے مناسب یہی ہے کہ وہ یمن میں فوجی کارروائی ترک کرکے بات چیت اور سیاسی عمل کے ذریعے مسئلے کا حل نکالے ورنہ جنگ خود سعودی عرب تک پھیل سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تہران سعودی عرب کے ساتھ جنگ کا خواہاں نہیں ہے مگر اس کا فیصلہ اب سعودی عرب کو کرنا ہوگا کہ آیا وہ جنگ کو طول دینا چاہتا ہے یا اسے بات چیت کے ذریعے ختم کرنا چاہتا ہے۔ ہمیں مجبور کیا گیا تو سعودی عرب کی سرزمین میں بھی فوجی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے۔