35 Companies To Be Privatize:- Ishaq Dar

Posted on April 19, 2015 Articles



FF

آپریشن ضرب عضب کیلئے 1.75 ارب ڈالر اخراجات آئیں گے جب کہ آئی ڈی پیزکی بحالی کیلئے8 سو ملین ڈالرکی ضرورت ہے، اسحاق ڈار۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حبیب بینک کے شیئرز کی فروخت کے بعد حکومت مزید 35 اداروں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کی معاشی درجہ بندی بہترہوئی ہے اور ہم دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیرون ملک اثاثہ جات 18.2 ارب ڈالر تک بڑھاناچاہتےہیں جب کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ترسیلات زرمیں 15 فیصد اضافےکی امید ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حبیب بینک کے شیئرز کی نیلامی کے بعد حکومت مزید 35 اداروں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے، اگلےمرحلےمیں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے شیئرز فروخت کئے جائیں گے۔ حکومت حبیب بینک کے شیئرزکی نیلامی سے
حاصل ہونے والی رقم سے قرضوں کی ادائیگی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کیلئے 1.75 ارب ڈالر اخراجات آئیں گے جب کہ آئی ڈی پیزکی بحالی

Source:- http://www.express.pk/story/348754/