پاکستان میں زمینوں میں سرمایہ کاری کا جنون

Posted on August 18, 2014 Articles



پاکستان میں زمینوں میں سرمایہ کاری کا جنون

پاکستان میں زمینوں میں سرمایہ کاری کا جنون صدر پرویز مشرف

کے دور سے شروع ہوا جب حکومت نے قومی بچت کے منافع میں کمی کا

اعلان کردیا ۔عوام نے اس وقت اربوں روپے قومی بچت اور بنکس سے نکال کر

مختلف سرمایہ کاری کی تلاش شروع کردی۔ ایسے وقت میں پراپرٹی میں

سرمایہ کاری عوام کو کافی محفوظ محسوس ہوئی اور پاکستان میں زمینوں کی

قیمتیں آسمان سے باتیں کرنا شروع ہوگئی مشرف صاحب کے جانے

کے بعد صدر محترم آصف علی زرداری صاحب کا دور حکومت

شروع ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی اس کاروبار

میں داخل ہوگئےاور انکا نشانہ بنی سرکاری زمینیں عوامی پارکس

کمرشل پلاٹس اور دیکھتے ہی دیکھتے پراپرٹی کا کاروباد منافع بخش سے

مشکوک ہوگیا۔
موجودہ محترم نواز شریف کی حکومت آنے کے بعد بھی حالات کچھ زیادہ

بہتر تو نہ ہوسکے مگر المعروف چائنہ کٹنگ کا کام تھوڑا کم

ہوگیا۔اب لوگ صرف قابل اعتماد ہاوسنگ اسکیموں میں سرمایہ

کررہے ہیں جیسے کا بحریہ ٹاون یا کچھ اور گنتی کے پروجیکٹس جہاں انکو اس بات کا

خوف نہ ہو کہ انکے پلاٹ پر قبضہ ہوجائے گا۔اس صورتحال کا فائدہ سب

سے زیادہ بحریہ ٹاون کو ہوا کہ انکے تمام پروجیکٹس میں زبردست سرمایہ کاری

شروع ہوگئی۔
کیونکہ سرمایہ کار کو پر امن ماحول اور محفوظ سرمایہ کاری اسکی اولین ترجیح ہوتی

ہے
شکریہ
سجاد شاہ
فری لانس رائٹر ۔ای بحریہ ٹاون
www.eBahraTown.com