عمران خان پر اب کوئی زیادہ دیر یقین نہیں کرے گا: مریم نوازشریف

Posted on August 12, 2014



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے سازشی نظریہ دیا ہے ،اب کوئی اس پر یقین نہیں کریگا، عمران خان سب کچھ ہوس اقتدار کیلئے کر رہا ہے جس پر مسلم لیگ ن کے کارکنان غصے میں ہیں اور تحریک انصاف کا بھرپور جواب دینا چاہتے ہیں لیکن ہمیں پاکستان کی خاطر صبر سے کام لینا ہو گا۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں مریم نوازشریف نے عمران خان سے مخاطب ہو کر کہا کہ مسٹر عمران خان اب آپ پر کوئی زیادہ دیر تک یقین نہیں کرے گا، ہم جانتے ہیں کہ آپ نے ہر ایک کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی ہے، کیا آپ کے پاس دھاندلی کے کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہیں، ہم آپ پر کیوں یقین کریں، قوم کیوں نئے انتخابات کے اخراجات اور مشکل کے بوجھ تلے آئیں، کیا یہ سب کچھ آپ کی ہوس اقتدار کیلئے ہونا چاہیے، ایسا نہیں ہو سکتا۔
اُنہوں نے کہاکہ لوگ وزیراعظم کے مثبت روئیے سے سبق سیکھیں‘ شیر جب کچھار سے باہر آتا ہے تو لگڑ بھگڑ پہاڑوں پر بھاگ جاتے ہیں۔

Source:- DailyPakistan