’غزہ پر حکومت کی حمایت نہیں کر سکتی،‘ برطانوی وزیر مستعفی

Posted on August 6, 2014



برطانوی دفترِ خارجہ کی وزیر سعیدہ وارثی نے یہ کہتے ہوئے اپنے

عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے کہ وہ ’حکومت کی غزہ پر پالیسیوں کی مزید حمایت نہیں کر سکتیں‘ جسے انھوں نے ’اخلاقی لحاظ سے ناقابلِ دفاع‘ قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں نے آج صبح بہت دکھ اور افسوس کے ساتھ وزیراعظم کو لکھا ہے اور انھیں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ میں حکومت کی غزہ پر پالسیی کی مزید حمایت نہیں کر سکتی۔‘