فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور پاکستانی حکومت اور پاکستانی میڈیا کی خاموشی!

Posted on July 10, 2014



فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور پاکستانی حکومت اور پاکستانی میڈیا کی خاموشی!

فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھایا جا رھا ہے برماکے مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رھا ہے برما کے مسلمان بچوں کو زندہ جلایا جا رھا ہےان پر ظلم وستم کی انتہا کر دی گئی ہے مسلمانوں کو ڈرل مشینوں سے قتل کیا جا رہا ہے مگر ہمارا الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا اور ہماری حکومت بالکل خاموش ہیں انہوں نے چپ سادھ لی ہے جبکہ ایک ہندو ایکٹر راجیش کھنہ مرا تو میڈیا پر سوگ برپا ہو گیا میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی صرف اسی کو رویا جارھا ہے ایک ہندو کے لئے اتنی ہمدردیاں اور مسلمانوں کے قتل عام پر چپ ۔
واہ، واہ میڈیااور حکومت پاکستان!

مسلمانوں کے قتل عام پر ذرا بھی مذمت نہیں؟نہ حکومت کی طرف سے اور نہ میڈیا کی طرف سے۔ آخر کیوں؟

ہندو وہ کہ جنہوں نے مسلمانوں کا قتل عام کیا جنہوں نے مسلمانوں کی مساجد کو شہید کیا وہ ہندو کہ جنہوں نے مسلمانوں پر نیزوں کی بارش کی جنہوں نے مسلمانوں کے گھروں کوگرایا آگ لگائی۔جنہوں نے مسلمانوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی۔مسلمان مرد و عورت بچوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا۔ان کے لئے ہماری ہمارے میڈیا اور ہماری حکومت کی ہمدردیاں ہیں مگرمسلمانوں کے لئے نہیں۔

کیا کیا مسلمان مسلمان کا بھائی نہیں؟ جو سبق ہمیں اسلام نے دیا جو آقا کریم ؐ نے دیا جو اقبال نے دیا ہم نے بھلا دیاہے ۔ہم مسلمانوں کے ساتھ اپنا رشتہ ہی بھول گئے ۔خدا برما کے مسلمانوں کے دکھ و الم کو خوشیوں میں بدلے ان کو آرام و سکون نصیب ہو آمین ثم آمین